بھارت کے پاس پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت نہیں، پاکستانی ہائی کمشنر برطانیہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
پاکستان کے ہائی کمشنر برائے برطانیہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت کی الزام تراشیاں صرف جھوٹ پر مبنی ہیں اس کے پاس پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت نہیں۔
غیرملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں ںے بھارت کے حالیہ فالس فلیگ آپریشن کی مذمت کی اور واضح کیا کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت کی الزام تراشیاں صرف جھوٹ پر مبنی ہیں کوئی ثبوت نہیں،بھارت اگر پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے جواب میں کارروائی کرے گا تو اسے 2019 کی طرح سخت جواب ملے گا، یہ کسی بھی خودمختار ملک کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ اپنے دفاع میں کارروائی کرے۔
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس کا حل ضروری ہے، بھارت سلامتی کونسل میں کیے گئے اپنے وعدے پورے کرنے سے انکاری ہے، کشمیر پر فیصلہ عوام کی رائے سے ہی ہونا چاہیے۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، پُرامن حل اور شواہد پر بات چیت کے حامی ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیصل نے
پڑھیں:
وزیراعظم نے پہلگام واقعے سے متعلق بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے مغربی محاذ سے پیدا ہونے والی دہشت گردی کی عفریت سے نمٹ رہا ہے، فوٹو پی آئی ڈیوزیراعظم شہباز شریف نے پہلگام واقعے سے متعلق بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے ملاقات کی، وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کےلیے غیر متزلزل حمایت پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔
شہباز شریف نے پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا میں امن و امان کی صورتحال پر پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان خود دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار رہا ہے۔
وزیرِاعظم سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے مغربی محاذ سے پیدا ہونے والی دہشت گردی کی عفریت سے نمٹ رہا ہے، بھارتی اقدامات اور جارحانہ انداز سے پاکستان کی توجہ دہشتگردی کے خلاف کوششوں سے ہٹانا ہے، پاکستان کا پہلگام واقعے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، پہلگام واقعے کی قابل اعتماد، شفاف اور غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی ضرورت ہے، پاکستان موجودہ بحران پر اپنا مؤقف پیش کرنے کےلیے دوسرے دوست ممالک سے رابطہ کر رہا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ یو اے ای سمیت برادر ممالک خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے بھارت کو مائل کریں، وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
سفیر یو اے ای نے کہا کہ متحدہ عرب امارات علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔