ڈاکٹر غلام علی کی چھٹی، وزارت فوڈ سیکیورٹی نے نئے چیئرمین پی اے آر سی کی تقرری کا عمل شروع کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
ڈاکٹر غلام علی کی چھٹی، وزارت فوڈ سیکیورٹی نے نئے چیئرمین پی اے آر سی کی تقرری کا عمل شروع کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (ارمان یوسف) ڈاکٹر غلام علی کی چھٹی، وزارت فوڈ سیکیورٹی نے نئے چیئرمین پی اے آر سی کی تقرری کا عمل شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالتی احکامات اور وزیراعظم کے ہٹانے کے باوجود چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام علی عہدہ چھوڑنے کو تیار نہیں اور اپنے غیر قانونی اقدامات پر پبلک اکائونٹس کمیٹی اور عدالتوں میں اپنے خلاف کیسز کا سامنا کرنے کے بجائے 3 ماہ کی چھٹی پر جا چکے ہیں تاہم وزارت فوڈ سیکیورٹی نے اب چئیرمین پی اے آر سی کی سیٹ خالی قرار دیدی ہے اور نئے چیئرمین کی تقرری کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق نئے چیئرمین پی اے آر سی کی تقرری کیلئے ڈرافٹ ایڈورٹائزمنٹ کی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ جلد سے جلد تمام قومی اردو و انگریزی اخبارات میں اس حوالے سے اشتہار جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں پی اے آر سی کو نیشنل جاب پورٹل کیلئے فوکل پرسن مقرر کرنے اور اور نئے چیئرمین کی تقرری کا اشتہار ادارے اور این جے پی کے ویب پورٹل پر بھی اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ چئیرمن پی اے آر سی ڈاکٹر غلام محمد علی کی تقرری 2022 میں 2 سال کیلئے کی گئی تھی تاہم ایک نوٹیفکیشن کے سہارے انہوں نے مزید ایک سال عہدہ چھوڑنے سے انکار کیا تو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے ان کی تقرری کو خلاف ضابطہ اور خلاف قانون قرار دیتے ہوئے فوری طور پر عہدہ چھوڑنے اور نیا چئیرمن تعینات کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ڈاکٹر غلام علی کو غیر قانونی بھرتیوں پر پبلک اکائونٹس کمیٹی نے بھی 6 مئی کو طلب کر رکھا ہے جبکہ انکی عدم پیشی پر کیس نیب کو بھیجنے کا عندیہ دیا ہے۔
پی اے سی اجلاس میں آڈٹ حکام نے بھرتیوں میں قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان بھرتیوں میں میرٹ کی خلاف ورزی کی گئی جبکہ رکن کمیٹی عامر ڈوگر نے بھی یہ انکشاف کیا تھا کہ یہ بھرتی کئیے گئے بیشتر افراد چئیرمن پی اے آر سی غلام علی اور ادارے کے اعلی افسران کے رشتے دار ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت پر جنگی جنون سوار، ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے اقدام کریں: پاکستان پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا دن منایا جارہا ہے پاکستان کی سالمیت کے دفاع کیلئے چین ہرطرح کی مدد کرے گا، وکٹر گا کا بھارتی اینکر کو جواب سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرلی پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ ، عام آدمی بھی ٹرین میں موجود لگژری سیلون بک کراسکیں گے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ عام انتخابات دھاندلی کمیشن کی تشکیل سے متعلق درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نئے چیئرمین پی اے آر سی کی تقرری وزارت فوڈ سیکیورٹی نے کی تقرری کا عمل ڈاکٹر غلام علی شروع کر دیا کی چھٹی علی کی کی گئی
پڑھیں:
بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف آپریشن بدلہ شروع ہونے کا دعویٰ
بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف آپریشن بدلہ شروع ہونے کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز
نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف آپریشن بدلہ شروع ہونے کا دعویٰ کر دیا، مودی نے پورے خطے کو خطرے میں ڈال دیا، افواج کو کسی بھی وقت، کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی مکمل آزادی دے دی۔
بھارتی نشریاتی ادارے ٹائمز ناؤ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارتی حکومت، میڈیا اور عسکری اداروں کی جانب سے جارحانہ بیانات اور اقدامات میں تیزی آ گئی ہے، بھارتی کابینہ کی سکیورٹی کمیٹی کے مسلسل اجلاس ہو رہے ہیں جن میں پاکستان کے خلاف سٹریٹجک اقدامات پر مشاورت کی جا رہی ہے۔
ٹائمز ناؤ کے مطابق بھارت کی جانب سے دوبارہ سرجیکل سٹرائیک یا بالا کوٹ جیسے حملے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، بھارتی فوج، فضائیہ اور بحریہ کو مکمل تیاری کا حکم دیا گیا ہے جس سے ایک اور مسلح تصادم کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف آپریشن بدلہ شروع ہونے کا دعویٰ بھی کیا ہے، بھارتی میڈیا پر پاکستان کو مٹی میں ملا دینے کی دھمکی کھلم کھلا دی جا رہی ہے، دہشت گردی کے جھوٹے بیانیے کو بنیاد بنا کر پاکستان پر الزام تراشی کے ساتھ عالمی برادری کو گمراہ کی کوشش کی جا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے دریا خشک ہونے کی پراپیگنڈا مہم بھی چلا رہا ہے جبکہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دے دی ہے، پاکستان کے شہریوں کو ملک بدر کرنے اور سفارتی تعلقات محدود کرنے کا بھارتی فیصلہ نفرت انگیز پالیسیوں کا تسلسل ہے۔
بھارتی نشریاتی ادارے ٹائمز ناؤ نے اپنی رپورٹ کا اختتام اس سوال پر کیا ہے کہ بھارت کی پاکستان دشمن پالیسیوں پر عالمی طاقتیں خاموش ہیں، کیا دنیا نئی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے؟
واضح رہے کہ بھارت کی جنگی تیاریوں پر پاکستان کی حکومت اور افواج نے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیل کو تاریخ کی سب سے بڑی آگ کا سامنا، عالمی برداری سے مدد مانگ لی امریکا نے بھارت کیساتھ 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ کر لیا امریکی وزیر خارجہ کا وزیراعظم پاکستان، بھارتی ہم منصب کو فون، کشیدگی میں کمی پر زور حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی کا اضافی چارج دے دیا گیا وفاقی حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کا عندیہ روڈن انکلیو کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمد راشد نے محمد اشتیاق کیانی برانڈ ایمبیسڈر روڈن انکلیو کو لاہور کے ایس ایل میں بھیج...Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم