حیدر آباد میں مٹی کا طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش، متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
حیدر آباد اور مٹیاری میں مٹی کے طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے کئی فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں جس سے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مئی سے جولائی کے دوران بارشوں کی پیشگوئی، ہیٹ ویو اور سیلاب کا بھی خدشہ
سندھ کے علاقے حیدر آبا د میں گرد و غبار کا طوفان آیا ہے،جبکہ کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوئی ہے جس سے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں اور علاقے میں بجلی غائب ہوگئی ہے۔
دوسری جانب مٹیاری میں مٹی کے طوفان سے سے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں، مٹی کے طوفان سے آم کے باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی ہوائیں کل ملک میں داخل: 4 مئی تک آندھی، بارش اور ژالہ باری کا امکان
بھکر اور گردو نواح میں بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے، میانوالی شہر، کالا باغ، قمر مشانی اور دیگر علاقوں میں تیز آندھی اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آندھی بارش بھکر حیدر آباد کالا باغ مٹیاری میانوالی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ندھی بھکر کالا باغ مٹیاری میانوالی فیڈرز ٹرپ کرگئے
پڑھیں:
امریکی ریاست یوٹا میں بگولوں سے کئی مکانات تباہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-06-11
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست یوٹا بگولوں سے کئی مکانات تباہ ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق طوفان کے باعث جنوب مشرقی یوٹا کی سان جوآن کاؤنٹی میں ایک گھنٹے کے دوران 2بگولے پیدا ہوئے۔ گرینڈ جنکشن، کولوراڈو میں نیشنل ویدر سروس کے ماہر موسمیات کرس سینڈرز نے بتایا کہ طوفان کا دائرہ 16 کلومیٹر پر محیط تھا۔ ناواجو نیشن کے صدر بو نیگرن نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ طوفان سے علاقے کے 3مکانات منہدم ہو گئے۔
امریکی ریاست یوٹامیں بگولے سے آسمان سیاہ ہوگیا ہے