چیمپئینز کپ کا مستقبل خطرے میں! لاکھوں روپے لینے والے مینٹورز کا کیا ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
چیمپئینز کپ کرکٹ کا مستقبل خطرے میں پڑگیا، اس کی جگہ پینٹنگولر کپ کو بحال کرنے کی باتیں ہونے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ سے مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر پی سی بی نے گزشتہ دنوں اصلاحات کیلئے ایک کمیٹی قائم کی تھی، اس کا پہلا اجلاس گزشتہ دنوں منعقد ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ مطلوبہ فوائد نہ ملنے پر چیمپئینز کپ کو ختم کرنے پر غور ہونے لگا، 50 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہیں لینے والے مینٹورز کا مستقبل کیا ہوگا اس پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ایک تجویز انھیں کوئی اور کام سونپنے کی بھی ہے، ماضی کی طرح چار روزہ، ون ڈے اور ٹی20 پینٹنگولر ٹورنامنٹس کرانے پر بھی بات ہوئی۔
مزید پڑھیں: ڈومیسٹک کرکٹ اسٹریکچر میں پھر تبدیلی کے اشارے ملنے لگے
اس میں قائد اعظم ٹرافی اور ڈپارٹمنٹل ایونٹ کی دونوں فائنلسٹ سائیڈز سمیت ایک پی سی بی کی ٹیم شامل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس میں ملک بھر کے بہترین کرکٹرز کو لیا جائے گا،ہر ٹیم کے ساتھ پروفیشنل کوچ کا تقرر ہوگا، میٹنگ میں ریجنز کے نمائندوں نے ڈومیسٹک ٹیموں کی تعداد 18 سے 9 کرنے کی تجویز مسترد کردی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل ٹیموں کے ساتھ اینٹیگریٹی آفیسرز کیوں تعینات نہیں؟
سلور اور گولڈ کی الگ کیٹیگریز میں شمولیت، چھوٹے شہروں کی ٹیموں کو یکجا یا ریجنز و ڈپارٹمنٹ کو ایک ساتھ کرنے کی باتیں بھی انھیں متاثر نہ کر پائیں، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹیمیں 3 سال تک برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا تھا، اسے ایک برس میں ہی تبدیل کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: 'کیا تم نے ٹرائل میچز کھیلے ہیں؟' عمر اکمل کی وہاب پر تنقید
ایک ریجنل آفیشل نے سلیکشن سمیت دیگر امور میں پی سی بی شعبہ ڈومیسٹک کرکٹ کی مداخلت کو مسائل کی جڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں خود تمام انتظامات سنبھالنے کی اجازت ہونی چاہیے، چھوٹے شہروں سے ٹیلنٹ نہ آنے پر بھارتی رنجی ٹرافی کی مثال دیتے ہوئے کہا گیا کہ جھاڑکھنڈ سے صرف ایک سپراسٹار مہندرا سنگھ دھونی سامنے آیا مگر وہاں کی ٹیم ڈومیسٹک ایونٹ میں ہمیشہ شامل ہوتی ہے۔
آسٹریلوی کرکٹ میں اسٹیو وا کے بارے میں بھی ایسی ہی مثال دی گئی۔
شرکا نے بورڈ پر زور دیا کہ ٹیمیں برقرار رکھتے ہوئے کوالٹی بہتر بنانے پر توجہ دیں اس سے مطلوبہ نتائج حاصل ہو سکیں گے، اس حوالے سے اگلی میٹنگ میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آمد بھی متوقع ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی سی بی
پڑھیں:
ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کو لاکھوں روپے جرمانہ
سٹی42:ریلوے ہیڈکوارٹر نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 4,931 مسافر پکڑے لیے۔
ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے 2ہفتوں کے دوران مختلف ٹرینوں پر چھاپے مار کر بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران 4,931 بغیر ٹکٹ مسافر پکڑے گئے اور ٹکٹ و جرمانے کی مد میں ایک لاکھ 53 ہزار 120 روپے ریکور کیے گئے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
مزید براں، ٹکٹوں کی مد میں 70 لاکھ 44 ہزار روپے وصول کر کے خزانے میں جمع کروائے گئے جبکہ مسافروں پر 12 لاکھ 9 ہزار 35 روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔