بانی پی ٹی آئی آج بھی مقبول لیڈر ہیں:مسرت چیمہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی آج بھی پاکستان کے مقبول لیڈر ہیں ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران عمران خان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھ کر جو نتائج حاصل کرنا چاہتے تھے وہ اس میں آ ج تک کامیاب ہوئے ہیں نہ آئندہ ہو سکیں گے ،ہر طرح کے منفی ہتھکنڈے آزمائے جانے کے باوجود عمران خان آج بھی پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر اور عوام کے دلوں میں بستے ہیں ۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 6500 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ
قوم کا متفقہ مطالبہ ہے عمران خان کے اوپر قائم کئے گئے جھوٹے مقدمات ختم کئے جائیں۔
عمران خان نے اپنے اوپر جھوٹے مقدمات قائم کئے جانے اور گرفتاری کے حوالے سے بہت پہلے قوم کو آگاہ کر دیا تھا۔
مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ انشا اللہ یہ مشکل وقت بھی کٹ جائے گا اور پی ٹی آئی کی ساری قیادت سر خرو ہو گی ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے ساری قوم کو بھارت کے خلاف متحد ہونے کا پیغام دیا ہے۔
پہلگام فالس فلیگ آپریشن: حقائق بے نقاب کرنے کیلیے مُفصل ڈاکومینٹری جاری
بھارت اپنی گیدڑ بھبھکیوں سے پاکستانی قوم کو مرعوب نہیں کر سکتا۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی(bushra bibi) کے درمیان ہفتہ وار ملاقات کرائی گئی، جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جہاں دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات جیل حکام کی نگرانی میں مقررہ ضابطوں کے مطابق کرائی گئی۔
دوسری جانب ملاقات کے دن کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے کسی وکیل یا خاندان کے دیگر افراد کی ملاقات نہ ہو سکی۔ جیل ذرائع کے مطابق معمول کی ملاقاتوں کے حوالے سے سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات برقرار رہے۔
ادھر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے نامزد نمائندے اور صوبائی حکومت کے بعض عہدیدار بھی اظہارِ یکجہتی کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے، تاہم انہیں بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
مزید پڑھیں:فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
اسی دوران بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی اڈیالہ جیل پہنچیں، تاہم پولیس نے انہیں فیکٹری ناکے سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر انہیں جیل تک رسائی نہیں دی گئی۔