چین میں غیر ملکی تجارت کی پریمئم پراڈکٹس کی خریداری کا حجم 16.7 بلین یوآن سے متجاوز ہونے کی توقع، چینی وزارت تجارت
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
چین میں غیر ملکی تجارت کی پریمئم پراڈکٹس کی خریداری کا حجم 16.7 بلین یوآن سے متجاوز ہونے کی توقع، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی وزارت تجارت نے مختلف علاقوں کو پروڈکشن اور مارکیٹنگ سرگرمیوں کے انعقاد کی ہدایات جاری کیں، جیسے “غیر ملکی تجارت کی پریمئم پراڈکٹس کا چائنا ٹور”۔ اس حوالے سے ایک پرچیزنگ گروپ کے قیام کی بھی ہدایت کی گئی جو مختلف علاقوں میں خریداری کی سرگرمیاں تیز کرے تاکہ متاثرہ بیرونی تجارتی اداروں کو گھریلو فروخت کو بڑھانے میں مدد مل سکے.
ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق ، 2400 سے زائد غیر ملکی تجارت کے اداروں اور 6500 سے زائد خریداروں نے مذکورہ سرگرمیوں میں حصہ لیا ، اور ان کے مابین مجموعی طور پر 16.76 بلین یوآن کی خریداری متوقع ہے۔ اس کے علاوہ وزارت تجارت نے ای کامرس پلیٹ فارمز اور بڑی ریٹیل انٹرپرائزز کو گھریلو سیلز چینلز کھولنےمیں مدد دینے کی ہدایت بھی کی۔15 بڑے ای کامرس پلیٹ فارمز نے 26,000 سے زائد غیر ملکی تجارت کے اداروں کو اپنے ساتھ منسلک کیا ہے اور 2،600 سے زائد کاروباری اداروں کو کاروبار بڑھانے میں مدد کی ہے۔ نو ای کامرس پلیٹ فارمز نے آن لائن خصوصی زون قائم کیے ہیں ، اور اب تک ان زونز میں سامان کی فروخت 600 ملین یوآن سے تجاوز کرچکی ہے۔ بڑی ریٹیل انٹرپرائزز نے غیر ملکی تجارت کی بہترین مصنوعات کے لئے خصوصی کاؤنٹر اور گرین چینلز بھی قائم کیے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کی جانب سے جاپانی سویلین طیارے کی چین کی فضائی حدود میں دراندازی کی سخت مخالفت چینی صدر روس کا سرکاری دورہ کریں گے، وزارت خارجہ چائنا میڈیا گروپ کے اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگرامز کی روس میں نشریات کا آغاز پاک بھارت کشیدگی: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا افواجِ پاکستان سے مکمل اظہارِ یکجہتی پہلگام واقعہ: بھارت نے پاکستان سے درآمدات پر پابندی لگادی امریکی چیمبر آف کامرس کا وائٹ ہاؤس کو خط، ٹیرف میں فوری کمی کا مطالبہ مشہور امریکی فٹ ویئر برانڈز کا وائٹ ہاؤس سے ٹیرف استثنیٰ کا مطالبہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: غیر ملکی تجارت کی
پڑھیں:
ایران نیوکلیئر مذاکرات کے لیے تیار، میزائل پروگرام پر ’کوئی بات نہیں کرے گا‘
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم یہ مذاکرات اسی صورت میں ممکن ہوں گے جب ایران کے حقِ یورینیم افزودگی کا احترام کیا جائے۔ عراقچی کے مطابق ایران اپنے پرامن ایٹمی پروگرام پر بات چیت کا خواہاں ہے لیکن ملکی دفاعی نظام اور میزائل پروگرام کسی صورت مذاکرات کا حصہ نہیں بنائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران یورینیم افزودگی کے عمل سے دستبردار نہیں ہوگا اور امریکا کی جانب سے پیش کی جانے والی شرائط ناقابلِ قبول ہیں۔ ان کے بقول ایران ایک منصفانہ اور متوازن معاہدے کا خواہاں ہے جو اس کے قومی مفادات کے مطابق ہو۔
ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں اسرائیل–ایران کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور بین الاقوامی سطح پر جوہری سرگرمیوں سے متعلق دباؤ بڑھ رہا ہے۔ ایران نے اس کے باوجود زور دیا ہے کہ وہ پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے لیے پرعزم ہے اور سفارتی راستے سے تمام تنازعات کے حل پر یقین رکھتا ہے۔
(ماخذ: تسنیم نیوز، اشراق الاوسط)
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں