پہلگام فالز فلیگ آپریشن پر ڈاکو منٹری جاری، بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
ڈاکومنٹری میں پہلگام فالز فلیگ کے اصل محرکات، زمینی حقائق اور بھارت کی طرف سے گھڑے گئے جھوٹے بیانیہ کو اجاگر کیا گیا ہے، ڈاکومنٹری میں بھارت کے پاکستان میں دہشت گردی کروانے کے نا قابل تردید ثبوت بھی پیش کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام فالز فلیگ آپریشن پر بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب کرتے ہوئے مفصل ڈاکومنٹری جاری کر دی گئی۔ ڈاکومنٹری میں پہلگام فالز فلیگ کے اصل محرکات، زمینی حقائق اور بھارت کی طرف سے گھڑے گئے جھوٹے بیانیہ کو اجاگر کیا گیا ہے، ڈاکومنٹری میں بھارت کے پاکستان میں دہشت گردی کروانے کے نا قابل تردید ثبوت بھی پیش کیے گئے ہیں۔
بھارتی عوام، سیاست دانوں، تمام مکتبہ فکر کی طرف سے پہلگام فالز فلیگ پر اٹھائے جانے والے سنجیدہ سوال بھی ڈاکومینٹری میں شامل کئے گئے ہیں جبکہ پہلگام فالز فلیگ میں موجود واضح ابہام اور کوتاہیوں کی ناقابل تردید شواہد کے ساتھ نشان دہی کی گئی ہے۔ ڈاکومنٹری میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے کیسے بھارتی پہلگام سحگن فلیگ آپریشن کے جواب میں اپنی اعلیٰ حکمت عملی اور بیانیے سے بھارت کو کسی مہم جوئی سے پہلے ہی شکست دے دی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پہلگام فالز فلیگ ڈاکومنٹری میں
پڑھیں:
جعفر ایکسپریس حملے کی تشہیر سے بھارت کا دہشتگردوں سے گٹھ جوڑ بے نقاب
اسلام آباد:بھارت اور فتنۃ الہند کی بلوچستان میں دہشتگردی اور گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا، جنگی محاذ پر شکست کے بعد بھارت نے نیا پروپیگنڈا شروع کر دیا۔
جعفر ایکسپریس واقعے کی ویڈیو نشر کر کے بھارتی چینلز کی جانب سے دہشتگردوں کی پشت پناہی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ٹی وی چینل میں بی ایل اے کی ویڈیو دکھا کر دہشتگردانہ کارروائیوں کو نہ صرف سپورٹ کیا جا رہا ہے بلکہ دہشت گردی کو کھلے عام دکھایا جا رہا ہے۔
بھارت نے ہار تسلیم کرنے کے بجائے دہشتگردی کو سہارا بنا لیا اور پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانے کی نئی چال چل رہا ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کی تشہیر سے بھارت کا دہشتگردوں سے گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا ہے، بھارتی چینلز پر بی ایل اے کی پرانی ویڈیو نشر کر کے دہشتگردی کی سرِعام پشت پناہی کی جا رہی ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ نام نہاد بی ایل اے، بھارت کا تیار کردہ فتنے کا بیج ہے جو پاکستان کے امن کو جڑ سے اکھاڑنا چاہتا ہے۔ بی ایل اے، بھارت کا پراکسی نیٹ ورک، معصوم پاکستانیوں کا قاتل اور مودی کا آلہ کار ہے۔