سٹی42:  پاکستان نے بھارت کی کسی مہم جوئی کی صورت میں اپنے دفاع کے لئے جوہری اور روایتی دونوں ہتھیار استعمال کرنے  کے متعلق وارننگ دے دی۔ 

 روس کے دارالحکومت ماسکو میں تعینات پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان اپنی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کو فیصلہ کن جواب دے گا۔

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا

پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے بھارت کو ایک بار پھر خبردار کیا  اور کہا،  اگر بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا، پاکستان اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی ہتھیار،  دونوں استعمال کرے گا۔

 محمد خالد جمالی نے کہا کہ ہمارے پاس انٹیلی جنس شواہد ہیں کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے،  بھارت اس سے قبل بھی متعدد فالس فلیگ آپریشنز کر کے الزام پاکستان کے سر تھوپ چکا ہے، پانی کے مسئلے پر کسی بھی جارحیت کا جواب جنگ سے ہوگا، بھارت کی جانب سے حملے کی صورت میں پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع میں کسی بھی حد تک جائے گا۔

9سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم عمر گرفتار

 پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں جن کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں، ہم بھارتی جنگی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں، ہمیں اپنی سرحدوں کا دفاع کرنے کا پورا حق ہے، ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پہلگام حملے کی غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں، چین اور روس سے پہلگام حملے کی تحقیقات میں شامل ہونے کی درخواست کرتے ہیں۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بھارت کی

پڑھیں:

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان 

کراچی میں کل بروز پیر شام کے وقت کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق کراچی میں پیر کو موسم گرم و مرطوب رہے جب کہ  شام کو کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق بارش کے دوران آندھی بھی چل سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے کہا کہ آج اور کل دیہی سندھ کے مختلف علاقوں میں آندھی،گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

متعلقہ مضامین

  • بھارتی جارحیت پر پاکستان نے جوہری طاقت کے استعمال کا عندیہ دے دیا
  • بھارت کی جانب سے خطرہ ابھی کم نہیں ہوا، وزیر دفاع
  • جاپان ڈرون سے طوفانی بجلی کو قابو کرکے ہتھیار میں تبدیل کرنے میں کامیاب
  • کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان 
  • بھارت خوارج کو ہتھیار اور عسکری تربیت دے رہا ہے، علامہ جواد نقوی
  • پاک بھارت ممکنہ جنگ ، کس کے پاس کتنے ہتھیار ہیں؟
  • بھارتی مہم جوئی اور دفاع وطن کا فریضہ
  • بھارت کو فیس سیونگ نہیں کرنے دیں گے، منہ کالا کریں گے، خواجہ آصف
  • پاکستان کی مسلح افواج اور عوام دفاع وطن کے لیے متحد، آرمی چیف کا کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب