مولانا محمد حسین رئیسی کے ابتدائی کلمات کے بعد مولانا محمد علی نقوی، مفسر قرآن مولانا شیخ صلاح الدین اور ہیئت کے جنرل سیکریٹری مولانا اصغر شہیدی نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ہیئت ائمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں دوسری سالانہ ائمہ جمعہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ "کلام امام رضاؑ کی روشنی میں ائمہ جمعہ کے فرائض" کے عنوان سے جامع مسجد و امام بارگاہ بوتراب میں منعقدہ کانفرنس میں شہر بھر سے کثیر تعداد میں ائمہ جمعہ نے شرکت کی۔ استقبالیہ پر مولانا علیم رحمانی اور مولانا محمد رضا جعفری نے ائمہ جمعہ کو خوش آمدید کہا۔ کانفرنس کی صدارت ہیئت ائمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کے صدر مولانا محمد حسین رئیسی نے کی۔ مولانا قاری آصف اصفہانی نے تلاوت قرآن پاک سے کانفرنس کا آغاز کیا، میزبانی کے فرائض مولانا محمد علی نقوی نے انجام دیئے۔ مولانا محمد حسین رئیسی کے ابتدائی کلمات کے بعد مولانا محمد علی نقوی، مفسر قرآن مولانا شیخ صلاح الدین اور ہیئت کے جنرل سیکریٹری مولانا اصغر شہیدی نے خطاب کیا۔ کانفرنس کے دوران ائمہ جمعہ کی جانب سے پیش کی گئیں آراء و تجاویز کو مولانا سجاد رضوی نے قلمبند کیا۔ مولانا سید صادق رضا تقوی اور مولانا علیم رحمانی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مولانا محمد

پڑھیں:

بالی وڈ نے پاکستان کا مشہور گانا ‘بول کفارہ’ دوسری بار چُرالیا

بالی وڈ نے پاکستان کا مشہور گانا ‘بول کفارہ’ دوسری بار چُرا لیا۔

بالی وڈ میں پاکستانی گانوں کو چوری کرنے کا رواج کافی پرانا ہے، جو بغیر اجازت اور بغیر کریڈٹ دیے اپنی میوزک البم اور فلموں میں استعمال کرلیتے ہیں۔

‘بول کفارہ’ پاکستانی ڈرامے کا او ایس ٹی گانا ہے جسے قوالی طرز پر بنایا گیا ہے، یہ گانا سرحد پار بھی اس قدر مشہور ہوا کہ دو بار چرا لیا گیا۔

بول کفارہ کو سب سے پہلے جوبن نوٹیال نے چوری کیا تھااور اب بالی وڈ گلوکارہ نیہا ککڑ نے فلم ایک دیوانے کی دیوانیات کے لیے دوبارہ اس گانے کو گایا ہے جس میں اداکارہ سونم باجوہ اور اداکار ہرش وردھن راہنے نظر آئے ہیں۔

چوری شدہ گانے کے ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بالی وڈ انڈسٹری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • بالی وڈ نے پاکستان کا مشہور گانا ‘بول کفارہ’ دوسری بار چُرالیا
  • فلم “731” لوگوں کو کیا بتاتی ہے؟
  • وقف ترمیمی قانون پر عبوری ریلیف بنیادی مسائل کا حل نہیں ہے، علماء
  • گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد
  • گلگت بلستان میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد
  • کراچی، وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس انعقاد سے پہلے ہی متنازعہ ہوگیا
  • کراچی چیمبر کے غیر معمولی اجلاس عام کا انعقاد
  • پاراچنار، آئی ایس او کے زیرِ اہتمام جشنِ معصومین (ع)
  • وقف سیاہ قانون کے ختم ہونے تک قانونی اور جمہوری جدوجہد جاری رہیگی، مولانا ارشد مدنی
  • ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے وزیراعظم قطر پہنچ گئے