کنٹرول لائن : دشمن کی 6سیکٹرزمیں بلاشتعال فائرنگ : پاک فوج نے تو پیں خاموش کرادیں
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) پاکستان فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی بِلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپوں کو پھر خاموش کرا دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے گزشتہ رات لائن آف کنٹرول پر متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے جواب میں پاکستان فوج نے بھارتی فوج کی طرف سے اس بلا اشتعال خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا۔ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نکیال، کھوئی رٹہ، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ پاکستانی فوج نے ان سیکٹرز میں دشمن کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہر وقت تیار اور پْر عزم ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کا منہ توڑ جواب اشتعال فائرنگ دشمن کی فوج نے
پڑھیں:
معرکہ 1948، گلگت بلتستان کی آزادی کی داستان شجاعت غازی حوالدار بیکو کی زبانی
1948 میں گلگت بلتستان کے غازیوں نے اپنی جرات و قربانی سے بھارت کو شکست دیکر آزادی حاصل کی تھی جس کی ایک داستان غازی حوالدار بیکو کی بھی ہے۔
1948 میں محدود ساز و سامان مگر بلند حوصلے اور ایمان کی طاقت سے گلگت بلتستان کے غازیوں نے دشمن کی ہر چال کو ناکام بنایا۔
ناردرن سکاؤٹس گلگت کے معرکہ 1948 کے غازی حولدار بیکو نے اپنی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ ٹریننگ کے بعد مجھے بونجی بھیج دیا گیا جہاں ملحقہ گاؤں سے حملہ کر کے دشمن کو خوب نقصان پہنچایا۔
انہوں نے بتایا کہ دشمن نے بونجی پل سے بھاگنے کی کوشش کی مگر ہمارے بہادر جوانوں نے دشمن کو گھیر کر مارا اور ہتھیاروں پر قبضہ کر لیا۔ ہمارے جوانوں نے استور کی طرف بھاگنے والے دشمن کا بھی پیچھا کر کے خاتمہ کیا۔
غازی حوالدار بیکو نے بتایا کہ ہم قلیل راشن اور پانی لیکرپیدل محوِ سفر تھے مگر جوانوں کے حوصلے بلند تھے۔ گلگت سے تعلق رکھنے والے میجر مرزا حسن اور دیگر افسران جوانوں کے حوصلے بڑھاتے تھے۔