پرکاش راج کی فواد خان کی فلم عبیر گلال کی حمایت
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
ساؤتھ اور ہندی فلموں کے معروف اداکار پرکاش راج نے پاکستانی اداکار فواد خان کی آئندہ آنے والی بالی ووڈ فلم عبیر گلال کی حمایت میں بولتے ہوئے تخلیقی آزادی اور کراس بارڈر آرٹسٹک ایکس چینج (سرحد کے آر پار فنکاروں اور فن کے تبادلے) کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت فواد خان کے اس پروجیکٹ کے حوالے سے کافی تنازع کھڑا کر دیا گیا ہے، تاہم بھارتی فلموں میں ولن کے روپ میں نظر آنے والے 60 سالہ پرکاش راج صحیح معنوں میں امن اور فن کے حمایتی نظر آ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پرکاش راج صرف اداکاری ہی نہیں کرتے بلکہ وہ فلموں کے ہدایت کار، پروڈیوسر، ٹیلی ویژن پریزنٹر اور سیاستداں بھی ہیں۔
سابق ریاست میسور کے شہر بنگلورو میں پیدا ہونے والے پرکاش نے ہندی کے علاوہ تیلگو، تامل، کناڈا، ملیالم اور انگلش فلموں میں بھی کام کیا ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ متنازع مواد والی فلم سمیت کسی بھی فلم پر اس وقت تک پابندی نہیں لگانا چاہیے جب تک کہ اس میں ضرر رساں مواد جیسے کہ بچوں کے ساتھ زیادتی یا فحاشی پر مبنی مواد شامل نہ ہوں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پرکاش راج
پڑھیں:
پی ٹی آئی کو ایک قدم پیچھے ہٹنا اور حکومت کو ایک قدم آگے بڑھنا ہوگا، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ملک میں سیاسی تناؤ کی وجہ سے پاکستان کو حاصل ہونے والی حالیہ بین الاقوامی کامیابیوں کا کوئی فائدہ نہیں مل سکا۔ سیاسی درجہ حرارت کم ہونے تک پاکستان میں معاشی ترقی اور سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی درجہ حرارت میں کمی کیلئے پی ٹی آئی کو ایک قدم پیچھے ہٹنا اور حکومت کو ایک قدم آگے بڑھانا ہوگا۔ فواد چوہدری نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ملک میں سیاسی تناؤ کی وجہ سے پاکستان کو حاصل ہونے والی حالیہ بین الاقوامی کامیابیوں کا کوئی فائدہ نہیں مل سکا۔ سیاسی درجہ حرارت کم ہونے تک پاکستان میں معاشی ترقی اور سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ایک ایسا ماحول بنایا جائے جس میں کم ازکم بات چیت کا راستہ کھلے، شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتوں میں یہی نقطہ نظر انکے سامنے رکھا اور وہ بھی اس بات کے حامی ہیں کہ سیاسی ماحول بہتر ہونا چاہئے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہماری اگلے ہفتے مسلم لیگ (ن) کے سینئر وزرا اور مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات ہوگی۔ ہم انکے سامنے بھی یہی مدعا رکھیں گے کہ پاکستان میں سیاسی ماحول کو بہتر رکھنے کی ضرورت ہے اور مجھے امید ہے کہ اس کیلئے اقدامات ہوں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی قیدیوں کو ریلیف دے کر ماحول میں بہتری لائی جاسکتی ہے، شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں بغیر وجہ کے نہیں ہورہیں۔
انہوں نے کہا کہ اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر چیمہ، میاں محمود الرشید سمیت جتنے بھی سیاسی کارکن اور خواتین جیلوں میں قید ہیں ضمانت ملنا انکا حق ہے۔ جب یہ سب معاملات ہوں گے تو اس سے سیاسی فضا بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کو ممکن بنانا ہمارا بنیادی کام ہے۔ فی الحال میں (فواد چوہدری)، عمران اسماعیل اور محمود مولوی مل رہے ہیں اور ہماری اگلی ملاقاتوں میں پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ بھی نظر آئے گی اور آپ دیکھیں گے کہ سیاسی ماحول بہتری کی طرف جائے گا۔