رشیا ٹوڈے نے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے یمنی میزائل کے تل ابیب کے وسط میں کامیاب حملے کو انتہائی پیشرفتہ کہلوانے والے دنیا کے مہنگے ترین امریکی فضائی دفاعی نظام کیلئے ایک ''عظیم دھچکا'' قرار دیا ہے! اسلام ٹائمز۔ حملہ آور یمنی میزائل کو روکنے اور تباہ کرنے میں غاصب اسرائیلی رژیم کے ''پیشرفتہ'' کہلوائے جانے والے فضائی دفاعی نظاموں ''آئرن ڈوم'' (Iron Dome)،  ''فلاخن داؤد'' (David's Sling)، ''ایرو 3'' (Arrow 3) اور ''اسپائیڈر'' (SPYDER) کے ساتھ ساتھ سٹیلائٹ کے ذریعے خان کرنے اور ''انتہائی پیشرفتہ'' کہلوانے والے امریکہ کے مہنگے ترین ہوائی دفاعی نظام ''تھاڈ'' (THAAD)؛ کہ جس کے بارے پینٹاگون کا دعوی ہے کہ یہ نظام دنیا بھر میں کسی بھی جگہ سے فائر کئے گئے بیلسٹک میزائل کو اس کے داغے جانے کے مقام سے نگرانی کرتا ہوا زمینی فضا میں داخل ہونے سے قبل ہی تباہ کر دیتا ہے، کی بھی یکسر ناکامی عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ غاصب اسرائیلی فوج نے اپنے تمام ''دیسی ساختہ'' ہوائی دفاعی نظاموں کی ناکامی کے بعد، مزاحمتی قوتوں کے میزائلوں کا مقابلے کرنے کے لئے امریکہ سے بھی مدد طلب کی تھی جس کے جواب میں اسے طویل فاصلے تک مار کرنے والے پیشرفتہ ترین و مہنگے ترین امریکی فضائی دفاعی نظام تھاڈ (THAAD) سے نوازا گیا تھا!

اس بارے جاری ہونے والی اپنی رپورٹ میں رشیا ٹوڈے نے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے یمنی میزائل کے تل ابیب کے وسط میں کامیاب حملے کو انتہائی پیشرفتہ کہلوانے والے دنیا کے مہنگے ترین امریکی فضائی دفاعی نظام کیلئے ایک ''عظیم دھچکا'' قرار دیا ہے۔ رشیا ٹوڈے کا مزید لکھنا ہے کہ مذکورہ دعووں اور 1 بلین 250 ملین ڈالر مالیت کا حامل امریکی فضائی دفاعی نظام بھی انصاراللہ یمن کے 1 میزائل کو روکنے میں بری طرح سے ناکام رہا ہے کہ جو اتوار کے روز اسرائیل کے مرکزی ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا۔ رپورٹ کے مطابق لاک ہیڈ مارٹن نامی اسلحہ ساز کمپنی کے تیار کردہ اس نامی گرامی ہوائی دفاعی نظام؛ ''تھاڈ (THAAD) اینٹی بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹم'' کی ''ہر ایک بیٹری'' کی قیمت کا تخمینہ 1.

25 بلین ڈالر لگایا گیا ہے جبکہ اس سسٹم سے فائر کئے جانے والے ہر ایک انٹرسیپٹ میزائل کی قیمت 1 کروڑ 26 لاکھ ڈالر ہے۔

واضح رہے کہ یمنی مسلح افواج نے مقبوضہ علاقوں میں جاری غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے انسانیت سوز جنگی جرائم کے جواب میں مقبوضہ یافا (تل ابیب) میں واقع اہم ترین صہیونی ایئرپورٹ اللد ہوئی اڈے (بن گورین) کو اپنے ہائپر سانک بیلسٹک میزائل کے ساتھ کامیابی سے نشانہ بناتے ہوئے مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر قابض و سفاک صیہونی رژیم کے ہوائی محاصرے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد نہ صرف اس ایئرپورٹ کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا گیا ہے بلکہ دنیا بھر کی ایئرلاینز نے بھی تل ابیب کے لئے آئندہ کی تمام پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امریکی فضائی دفاعی نظام مہنگے ترین میزائل کے تل ابیب

پڑھیں:

چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کےلئے کردار قابل تحسین ،آہنی بھائی کو سلام پیش کرتےہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کےلئے کردار قابل تحسین ہے،اپنے آہنی بھائی کو سلام پیش کرتے ہیں۔جمعے کو جاری تہنیتی بیان میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98 ویں یومِ تاسیس پر حکومتِ چین، عوام اور مسلح افواج کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات صرف ریاستی یا دفاعی مفادات تک محدود نہیں بلکہ یہ دلوں کے رشتے ہیں،پاک چین دفاعی اشتراک لازوال دوستی کی روشن علامت ہے۔

(جاری ہے)

مریم نواز شریف نے کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی کی پیشہ ورانہ مہارت،جدید عسکری حکمت عملی اور قومی خدمت کا جذبہ مثالی ہے،چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کےلئے کردار قابل تحسین ہےجس پر ہم اپنے آہنی بھائی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاک چین مسلح افواج کے درمیان باہمی اعتماد،تربیتی تعاون اور دفاعی اشتراک وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوا ہے،پنجاب حکومت چین کے ساتھ صنعتی ترقی،ماحولیات،زراعت اور تعلیم میں مشترکہ منصوبوں کو مزید فروغ دینے کےلئے پرعزم ہے۔\932

متعلقہ مضامین

  • یو کرین کا روس کے آئل ڈپو پر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی، قریبی ہوائی اڈے پر پروازیں معطل
  • عالمی مالیاتی خاندانوں کا بازار، میڈیا اور جامعات پر کنٹرول
  • چینی ساختہ پی ایل 15 میزائل سے متعلق بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی بھارتی طیارے رافیل کے گرنے کا سبب بنی، برطانوی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ
  • عالمی برادری کا نئے امریکی ٹیرفس پر شدید ردعمل
  • ملکی دفاعی نظام میں جدید ترین ہیلی کاپٹر کااضافہ، فیلڈ مارشل کا آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان
  • پاکستان-امریکا تجارتی معاہدہ: کامیابی، چال یا نئے عالمی نظام کا جال؟
  • پاکستان کے بڑے شہرمیں امریکیوں کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت
  • چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کےلئے کردار قابل تحسین ،آہنی بھائی کو سلام پیش کرتےہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
  • امریکی نوجوان سائبر اٹیکرز کے نشانے پر کیوں؟
  • امریکی ٹیرف کا عالمی نفاذ شروع، پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں رعایت