پاکستان آج سلامتی کونسل کو بھارتی جارحانہ اقدامات اور اشتعال انگیزی سے آگاہ کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہو گا جس میں پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدگی سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان نے باضابطہ طور پر خطے کی تازہ ترین صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دے گا۔
پاکستان سلامتی کونسل کو بھارت کے جارحانہ اقدامات، اشتعال انگیزی اور اشتعال انگیز بیانات سے آگاہ کرے گا، پاکستان خصوصی طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے لیے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو اجاگر کرے گا۔
پاکستان واضح کرے گا کہ کس طرح بھارتی جارحانہ اقدامات جنوبی ایشیا اور خطے سے باہر امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سلامتی کونسل سلامتی کو کرے گا
پڑھیں:
بھارت سے کشیدگی، پاکستان کا اقوم متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ
فوٹو فائلپاکستان نے خطے کی تازہ صورتِ حال پر اقومِ متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کر لیا۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کو سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔
ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے خطے کی صورتِ حال پر سلامتی کونسل کو باضابطہ بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان سلامتی کونسل کو بھارت کے جارحانہ اقدامات سے آگاہ کرے گا، سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی غیر قانونی اقدامات کو اجاگر کرے گا۔
شہباز شریف نے پہلگام واقعے کو بغیر ثبوت پاکستان سے منسوب کرنےکو مسترد کرتے ہوئے واقعے کی شفاف، معتبر اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کو دہرایا۔
دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ واضح کیا جائے گا کہ کس طرح بھارتی جارحانہ اقدامات خطے کی سلامتی خطرے میں ڈال رہے ہیں، سفارتی اقدام پاکستان کی عالمی برادری کے سامنے حقائق پیش کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔