سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی قطر کی وزارت داخلہ آمد پر قطر کے وزیر داخلہ خلفیہ بن حماد بن خلفیہ الثانی سے ملاقات ہوئی، جس میں باہمی  دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی نے علاقائی صورتحال پر قطر کے وزیر داخلہ کو بریف کیا، محسن نقوی نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں اپنے قطری ہم منصب کو پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کیا، کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ جارحیت کی پالیسی کو مسترد کیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کو پہلگام واقعہ کی آزادانہ و غیر جانبدارانہ تحقیقات کی آفر کی ہے، دنیا کے سامنے واقعہ کی حقیقت آنی چاہیے کہ اس کا اصل ذمہ دار کون ہے۔  

منصوبوں کی مشاورت کیلئے سرکاری ادارہ بنانے کا فیصلہ

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان پر بے بنیاد اور غیر منطقی الزام لگانا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری عظیم قربانیوں کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔ 

ملاقات میں جرائم پیشہ مافیا اور سائبر کرائمز کے خلاف مشترکہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ محسن نقوی نے کہاکہ منشیات کی روک تھام کیلئے قطر کے ساتھ باہمی رابطے مزید مستحکم کریں گے۔ اس کے علاوہ دونوں نے پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کے لیے ٹریننگ کے ایکسچینج پروگرام پر اتفاق کیا۔ 

حکومت پنجاب نےکھیلوں کی فیسوں میں اضافہ کردیا

محسن نقوی نے کہا کہ قطر کے ساتھ ہر سطح پر مضبوط  تعلقات چاہتے ہیں۔  

قطر کے وزیر داخلہ نے پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لیے مزید اقدامات کی یقین دہانی کروائی، کہا کہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات  کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

ملاقات میں مختلف شعبوں میں اشتراک کار بڑھانے کے لئے فوکل پرسن مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

Currency Exchange Rate Monday May 05, 2025

قطر کے وزیر مملکت داخلہ شیخ عبدالعزیز بن فیصل بن محمد الثانی ۔قطر میں پاکستان کے سفیر محمد عامر اور قطری وزارت داخلہ  کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: قطر کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا پاکستان کے کے ساتھ کہا کہ

پڑھیں:

سردار ایاز صادق سے ازبک سفیر علی شیر تختایف کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختایف نے منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان مذہب و ثقافت کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، پاکستان ازبکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے دونوں برادر ممالک کی پارلیمانوں میں رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اورکہا کہ پارلیمانی رابطے دونوں ممالک کی عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں معاون ثابت ہوں گے۔ پاکستان دوطرفہ پارلیمانی و اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے، قومی اسمبلی میں قائم پاک-ازبک پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ پارلیمانی رابطوں کے فروغ میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک میں تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان خطے میں امن اور پائیدار ترقی چاہتا ہے۔ ازبکستان کے سفیر علی شیر تختایف نے پاک-ازبک پارلیمانی رابطوں کے فروغ کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کے کردار کو سراہا اورکہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا حالیہ دورہ ازبکستان ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا، پاکستان خطے کا ایک اہم ملک ہے، پاکستان کی سیاسی قیادت کا خطے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے غیر متزلزل عزم قابل ستائش ہے۔دونوں برادر ممالک میں تجارت اور دیگر اقتصادی شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ ازبک سفیر نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو پارلیمانی وفد کے ہمراہ ازبکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی۔

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ٹرمپ سے ملاقات، ایران اسرائیل تنازع پر تبادلہ خیال
  • فیلڈ مارشل اور امریکی صدر کی ملاقات، ایران اسرائیل کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال
  • شیری رحمٰن کی صدر مملکت سے ملاقات، اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
  • ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت اور شیری رحمٰن کی اہم ملاقات، بجٹ و سفارتی امور پر تبادلہ خیال
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر کی ملاقات، ایران اسرائیل جنگ پر تفصیلی تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار سے اسپین کے سفیر اور بنگلادیشی ہائی کمشنر سے ملاقات
  •   صدرِ مملکت سے وزیرِ اعظم کی ملاقات، سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • سردار ایاز صادق سے ازبک سفیر علی شیر تختایف کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار سے سپین کے سفیر جوز انتونیو ڈی اوری کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
  • وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے سی پی این ای وفد کی ملاقات، پیکا ایکٹ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال