منشیات برآمدگی کیس؛ اداکار ساجد حسن کے بیٹے کیخلاف مقدمے کی سماعت میں پیش رفت
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے مقدمے کی سماعت ملتوی کردی۔
رپورٹ کے مطابق کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خواجہ کی عدالت کے روبرو اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
ملزم ساحر حسن اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل صفائی نے ساحر حسن کی ضمانت کا سندھ ہائیکورٹ کا حکم نامہ پیش کیا۔
عدالت نے کیس کی سماعت 15 مئی تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ ملزم کیخلاف 500 گرام ویڈ برآمدگی کا مقدمہ درج ہے جو ایس آئی یو کی جانب سے درج کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ 2 مئی کو سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت 10 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض منظور کرلی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اداکار ساجد حسن کے بیٹے
پڑھیں:
این سی سی آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
ویب ڈیسک: ضلع کچہری لاہور میں اسلام آباد سے مبینہ اغوا کے بعد گرفتار این سی سی آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان پر رشوت و اختیارات کے ناجائز استعمال پر کیس کی سماعت، مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی ، ملزم عثمان کو تین دن کے جسمانی ریمانڈ کے بعد آج عدالت پیش کیا گیا تھا، ایف آئی اے نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم عثمان نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے، ملزم نے مختلف کال سینٹرز سے ماہانہ رشوت لی۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد این سی سی آئی اے افسر عثمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔