سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئی ترامیم باقاعدگی سے ٹیکس دینے والے افراد اور کمپنیوں کے حقوق پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔ 

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور پر اجلاس ہوا۔ شہباز شریف نے اجلاس سے گفتگو میں کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ کی مخلتف شقوں میں ترامیم کا مقصد ٹیکس کی وصولی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئی ترامیم کے تحت کاروباری شخصیات و کمپنیوں کو ایف بی آر افسران کی طرف سے بلاوجہ ہراساں کرنے کی روک تھام اور ٹیکس ادائیگی کے نظام کو مزید سہل بنایا گیا ہے.

 

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی

وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس نیٹ بڑھنے اور سرکاری آمدن میں اضافے کیلئے جاری اصلاحات سے عام آدمی پر ٹیکس کا بوجھ کم ہو گا۔ وزیراعظم نے تمام شعبوں میں ٹیکس چوری، انڈر انوائسنگ اور دیگر بے ضابطگیوں کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی، کہا کہ غیر قانونی طور پر تیار شدہ سگریٹ و دیگر اشیاء کی خرید وفروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ 

اجلاس میں وزیراعظم کو مختلف شعبوں میں ٹیکس چوری کے خلاف لیے گئے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، بتایا گیا کہ ایف بی آر میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم اور دیگر اصلاحات پر کام جاری ہے، تمباکو، سیمنٹ، پولٹری، شوگر، مشروبات اور دیگر صنعتوں میں ٹیکس چوری کے خلاف اقدامات لیے جا رہے ہیں، ایف بی آر وڈیو مانیٹرنگ کے ذریعے کئی صنعتوں میں بے ضابطگیوں کی شناخت کرنے میں کامیاب رہا ہے، غیر قانونی تمباکو مصنوعات کو ضبط کرنے کے اختیارات صوبوں کو بھی دیے گئے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پولٹری کی صنعت میں بھی ایف بی آر کا مانیٹرنگ کا نظام قائم کیا جا رہا ہے۔ 

یہ اپریل ہسٹری کا گرم ترین اپریل کیوں تھا

اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب, چیرمین ایف بی آر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ایف بی آر کے خلاف

پڑھیں:

سنگین الزامات کیخلاف ایکشن، صبا قمر نے صحافی نعیم حنیف کو 10 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھیج دیا

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی معروف اداکارہ صبا قمر نے صحافی نعیم حنیف کے سنگین الزامات کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے 100 ملین (10 کروڑ) روپے کا نوٹس بھیج دیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے ساتھی فنکاروں اور مداحوں سے اپیل کی کہ وہ بھی جعلی اور بے بنیاد افواہوں کے خلاف آواز اُٹھائیں۔

صبا قمر کے کراچی سے متعلق حالیہ بیان کے بعد صحافی نعیم حنیف نے اداکارہ کے ماضی سے متعلق متنازع دعوے کیے تھے اور کہا تھا کہ صبا قمر 04-2003 میں لاہور میں ایک ایسے شخص کے گھر میں رہتی تھیں جس سے ان کا تعلق تھا، لیکن شادی نہ ہونے پر وہ شخص انہیں ہراساں کرنے لگا۔

ان سنگین الزامات کے بعد اب اداکارہ نے صحافی کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ہتک عزت کا کیس کرتے ہوئے صحافی سے 7 دنوں میں اپنا بیان واپس لینے، عوامی معافی مانگنے اور 10 کروڑ روپے بطور ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

صبا قمر نے انسٹا اسٹوری میں صحافی کے الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ میں نے آج ایک صحافی کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے جس نے مجھ پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کئے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ ہر ایک سے کہنا چاہتی ہوں کہ، اپنے مداحوں، ساتھیوں اور انڈسٹری کے دیگر لوگوں سے کہ اپنے لیے کھڑے ہوں، جب کوئی آپ کی بدنامی یا بے عزتی کرے تو خاموش نہ رہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ صرف توجہ کے لیے آپ پر جھوٹے الزامات عائد کرے، خاموش نہ رہیں، ایسے رویے کے خلاف آواز اٹھائیں اور لوگوں کو جوابدہ ٹھہرائیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئیں تبدیلی لائیں، سچ بول کر اور مضبوطی سے کھڑے ہوکر۔

متعلقہ مضامین

  • سنگین الزامات کیخلاف ایکشن، صبا قمر نے صحافی نعیم حنیف کو 10 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھیج دیا
  • سروے کے مطابق صرف 12.03 فیصد مصنوعات پر ٹیکس اسٹیمپ پائے
  • جی ٹی روڈ ترنول پر غیر قانونی مونو لنتھ کے خلاف ایم سی آئی اور ڈی ایم اے کی کارروائی
  • سہیل آفریدی کا درختوں کی کٹائی پر زیرو ٹالرنس اور ٹمبر مافیا کیخلاف کارروائی کا حکم
  • ملک میں 81 فیصد سگریٹس برانڈز پر ٹیکس اسٹمپ نہ ہونے سے بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کا انکشاف
  • وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی چلتن گھی مل کیخلاف اقدامات کی ہدایات
  • صبا قمر نے الزامات عائد کرنے پر صحافی کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا
  • صبا قمر کا صحافی نعیم حنیف کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
  • افغانستان سے حملہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی ذمے داری کابل پر ہے،عطا تارڑ
  •  تاجروں کے بعد غیر قانونی جائیداد اور گھروں کی خرید و فروخت کرنے والوں کیخلاف بھی شکنجہ سخت