مولانا آغا سید ہادی موسوی کی صدارت میں انجمن شرعی شیعیان کے ڈسٹرکٹ باڈی ممبران کے اجلاس میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے ڈسٹرکٹ باڈی ممبران کا اجلاس منعقد

وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے ڈسٹرکٹ باڈی ممبران کا اجلاس منعقد

وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے ڈسٹرکٹ باڈی ممبران کا اجلاس منعقد

وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے ڈسٹرکٹ باڈی ممبران کا اجلاس منعقد

وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے ڈسٹرکٹ باڈی ممبران کا اجلاس منعقد

وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے ڈسٹرکٹ باڈی ممبران کا اجلاس منعقد

وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے ڈسٹرکٹ باڈی ممبران کا اجلاس منعقد

وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے ڈسٹرکٹ باڈی ممبران کا اجلاس منعقد

اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر دفتر پر ایک اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت انجمن کے رئیس حجتہ الاسلام و المسلمین آغا سید محمد ہادی موسوی نے کی۔ اجلاس میں مختلف اضلاع کے ڈسٹرکٹ باڈی کے ممبران نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔ آغا سید محمد ہادی موسوی نے کہا کہ کشمیری عوام گوناگوں مسائل و آلام کے شکار ہیں، منشیات اور بے راہ روی عام کی جارہی ہے اور تہذیبی جارحیت کو پروان چڑھایا جارہا ہے، ایسے میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم  سب مل کر سماج میں پھیل رہی برائیوں کا خاتمہ کریں اور کشمیر میں اسلامی تعلیمات عام کریں۔ انہوں نے انجمن شرعی شیعیان کے اراکین کو ملت سازی میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ انجمن کا بنیادی ہدف ہی اسلامی معاشرے کی تشکیل ہے۔ اس دوران انجمن شرعی شیعیان کے ضلعی سطح کے ممبران نے تنظیم کے آئین پر عمل کرنے کا عہد دہراہا۔.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

سرگودھا میں قیامت خیزمنظر: کھیل کےدوران گندم کے ڈرم میں دم گھٹنے سے 6 بچیاں موت کی وادی میں چلی گئیں

پنجاب کے ضلع سرگودھا ایک گھر میں قیامت خیز منظر پیش آیا جہاں کھیلتے ہوئے 6 معصوم بچیاں گندم کے ڈرم میں پھنس گئیں اور دم گھٹنے سے موت کی وادی میں چلی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن میں پیش آیا جہاں بچیاں کھیلتےہوئے گندم ذخیرہ کرنے والے ڈرم میں چلی گئی تھیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعہ کا علم ہونے تک تمام بچیاں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوچکی تھیں۔

جن کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچیوں میں 7 سالہ مریم، 6 سالہ سونیا، 1 سالہ دعا فاطمہ ، 4 سالہ سویرا رانی ، 6 سالہ آمنہ اور 8 سالہ سمیہ شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر میں گندم کے ڈرم کو صاف کرنے کے بعد گھر والے خود باہر چلے، معصوم بچیاں کھیلنے کے لئے نیچے لیٹے ہوئے بھڑولے کے اندر چلی گئی تھی، دم گھٹنے سے معصوم بچیوں کی موت واقع ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹیکس افسران کو لامحدود اختیارات دینے کا معاملہ ، صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چوہدری نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
  • سرگودھا میں قیامت خیزمنظر: کھیل کےدوران گندم کے ڈرم میں دم گھٹنے سے 6 بچیاں موت کی وادی میں چلی گئیں
  • او آئی سی کے تحت انٹر نیشنل واٹر کانفرنس اس ہفتے اسلام آباد منعقد ہوگی
  • پاک بھارت کشیدگی: ممکنہ خطرات کے پیش نظر وادی نیلم میں کل رات بلیک آوٹ رہا
  • پاری کا سیب سسپلو، قدرت کا خوشبودار تحفہ!
  • وفاقی وزراء، وزرائے مملکت کی تنخواہ ممبران قومی اسمبلی کے برابر ہوگی، صدر نے آرڈیننس جاری کر دیا
  • آزاد کشمیر: بڑھتی ہوئی کشیدگی، بھارتی جارحیت کے امکانات کے باعث ہنگامی اقدامات کا جائزہ
  • ہاتھ سے بنے قالینوں کی عالمی نمائش 7سی9اکتوبر تک لاہور میں منعقد ہو گی
  • پاراچنار، قائد ملت جعفریہ کیجانب سے ادویات کا عطیہ، علی ہادی نے ڈی ایچ او کے حوالے کر دیں