ویرات کوہلی کی ایک ’’غلطی‘‘ نے اونیت کور کی قسمت بدل دی
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)انسٹاگرام پر ایک معمولی سی حرکت نے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا، جب بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اداکارہ اور انفلوئنسر اونیت کور کی ایک تصویر کو غلطی سے لائیک کردیا۔
ویرات کوہلی نے اس لائیک کو ’الگورتھم کی غلطی‘ قرار دیا، مگر اس چھوٹے سے واقعے نے اونیت کور کی قسمت کو ایسا پلٹا دیا کہ وہ راتوں رات انٹرنیٹ سنسیشن بن گئیں۔
یہ واقعہ 30 اپریل کو اُس وقت منظر عام پر آیا جب اونیت نے انسٹاگرام پر کچھ دلکش تصویریں پوسٹ کیں۔ لیکن جو بات عام فالوورز کی نظروں سے نہ چھپ سکی، وہ یہ تھی کہ ویرات کوہلی کا ’لائیک‘ بھی ان تصاویر میں شامل تھا۔ اگرچہ کچھ دیر بعد یہ لائیک ہٹا دیا گیا، مگر تب تک اسکرین شاٹس گردش میں آچکے تھے، اور #ViratLikedAvneet کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا۔
بھارتی اسٹار کرکٹر کی اس غلطی کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔ فین پیجز میمز سے بھر گئے، کچھ صارفین نے مذاق بنایا تو کچھ نے سنجیدہ سوالات بھی اٹھائے۔ انوشکا شرما کا نام بھی بیچ میں گھسیٹا جانے لگا اور اونیت کور کو ’Accidental Viral Queen‘ کا لقب مل گیا۔ سوشل میڈیا کی دنیا میں جیسے سب کی نظریں ایک ہی طرف مرکوز ہوگئیں۔
اس سارے ہنگامے کے بعد ویرات کوہلی کو بھی صفائی دینا پڑی۔ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فیڈ کلیئر کر رہے تھے اور غالباً الگورتھم کی وجہ سے کسی تصویر پر غلطی سے انٹریکشن ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کو بڑھا چڑھا کر نہ پیش کیا جائے اور غیر ضروری قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔
مگر ویرات کی یہ وضاحت اونیت کی بڑھتی ہوئی شہرت کو روک نہ سکی۔ ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں حیران کن رفتار سے اضافہ ہوا، جو 30 ملین سے بڑھ کر 31.
اونیت کو صرف 72 گھنٹوں میں 12 نئے برانڈز کی طرف سے پرکشش تشہیری آفرز موصول ہوئیں، جن میں بیوٹی، فیشن اور فنٹیک کمپنیاں شامل ہیں۔ ان کے فالوورز نے اس لمحے کو ’مین کیریکٹر مومنٹ‘ قرار دیا، اور میڈیا میں ان کا نام مسلسل زبان زد عام ہے۔
یہ وہی اونیت کور ہیں جنہوں نے شوبز میں قدم ڈانس ریئلٹی شوز سے رکھا تھا، اور اب وہ ایک مکمل سوشل میڈیا آئیکون بن چکی ہیں۔ ان کی موجودہ نیٹ ورتھ 41 کروڑ روپے (یعنی تقریباً 5 ملین ڈالر) سے تجاوز کرگئی ہے، اور ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر ان کا گراف یوں ہی بلند رہا تو یہ رقم دگنی بھی ہوسکتی ہے۔
ادھر، کوہلی کی طرف سے ’الگورتھم کی غلطی‘ والی وضاحت کے بعد مارک زکربرگ بھی تنقید کی زد میں آگئے۔ بھارتی صارفین نے ان کے انسٹاگرام کمنٹ سیکشن کو میدانِ جنگ بنا دیا اور مطالبہ کیا کہ وہ کوہلی سے معافی مانگیں اور انسٹاگرام کے الگورتھم کو ’کنگ کوہلی‘ کے وقار کے مطابق درست کریں۔
مزیدپڑھیں:معروف ریسلر سیتھ رولنز کی پاکستانی کوٹ پہنے انٹری، قیمت جان کر دنگ رہ جائینگے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ویرات کوہلی سوشل میڈیا اونیت کور اونیت کو
پڑھیں:
کرینہ کپور کی ہم شکل؟ سارہ عمیر کے بیان پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سارہ عمیر کا کہنا ہے کہ انہیں اکثر لوگ بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کی ہم شکل قرار دیتے ہیں۔
سارہ عمیر نے حال ہی میں ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے میزبان کے مختلف سوالات کے جوابات دیے اور اپنی ذاتی و پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں بھی گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار جونی لیور کی اپنے ہمشکل کے ساتھ ویڈیو وائرل
پروگرام کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا واقعی لوگ انہیں کرینہ کپور سے مشابہت دیتے ہیں؟ اس پر سارا عمیر نے جواب دیا کہ جب وہ شوبز انڈسٹری میں نئی نئی آئی تھیں، تب ہی سے لوگ ان کے چہرے کے خدوخال کو کرینہ کپور سے ملاتے آ رہے ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
اداکارہ نے مزید کہا ’میں نے سنا ہے کہ دنیا میں ہر انسان کی شکل کے چھ لوگ ہوتے ہیں تو شاید میں کرینہ کپور کی دوسری ہم شکل ہوں‘۔
سارہ عمیر کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جہاں مداح بھی اس مشابہت پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ کئی صارفین نے سارہ عمیر کو کرینہ سے زیادہ خوبصورت قرار دیا تو وہیں چند صارفین کا کہنا تھا کہ ہر انسان کی اپنی پہچان ہوتی ہے، لوگ بالی ووڈ ستاروں سے مشابہت پر خوش کیوں ہوتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ پاکستانی اداکار سارہ عمیر کرینہ کپور