کراچی کنگز کے اسکواڈ میں تبدیلیوں کا سلسلہ بدستور جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
کراچی:
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے دوران فٹنس مسائل کے باعث کراچی کنگز نے اپنے اسکواڈ میں چند تبدیلیاں کردیں۔
فاسٹ بولر فواد علی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کے بعد آئندہ چند میچز سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ ایمرجنگ کیٹیگری میں کراچی کنگز نے پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ کو دوبارہ اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔
سعد بیگ اس سیزن میں پہلے ہی دو میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے خاص طور پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایک پر اعتماد اننگز سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا تھا۔
کراچی کنگز نے فاسٹ بولرشاہ نواز دہانی کو بھی اسکواڈ میں شامل کر لیا جو ایڈم ملن کی جگہ لیں گے۔ ایڈم ملن گھٹنے کی انجری کے باعث پہلے ہی ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 سے باہر ہو چکے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسکواڈ میں کراچی کنگز
پڑھیں:
پی ایس ایل: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز آج آمنے سامنے ہونگے
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں آج لاہور قلندرزاور کراچی کنگز مدِمقابل ہوں گے۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں میچ رات 8 بجے شروع ہوگا، لاہورقلندرز کی قیادت فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ کراچی کنگز کی باگ ڈور آسٹریلوی تجربہ کار اوپنر ڈیوڈ وارنر کے ہاتھ میں ہے۔
دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر بہتر پوزیشن حاصل کرنے کیلئے بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اتریں گی۔
شائقین کرکٹ اس میچ کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں کیونکہ قلندرز اور کنگز کے درمیان مقابلے ہمیشہ سے ہائی وولٹیج ثابت ہوئے ہیں۔
Post Views: 1