محکمہ داخلہ پنجاب نے جعلی کاغذات پر غیر قانونی اسلحہ فروخت کرنے والوں کیخلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کیا ہے جس کے تحت لاہور، فیصل آباد، چکوال اور اٹک میں جعلی اسلحہ ڈیلرز کی نشاندھی کر کے دکانیں سیل کر دی گئی ہیں۔

محکمہ داخلہ نے متعدد ڈیلرز کے لائسنس معطل کر کے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو جعلی اسلحہ ڈیلرز کیخلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ داخلہ نے غیر قانونی و جعلی اسلحہ ڈیلرز کے نام و ایڈریس بھی جاری کر دیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کے جوڈیشل ونگ نے ضلعی انتظامیہ کی مدد سے الاسلام آرمز اینڈ ایمونیشن پیکو روڈ لاہور کو سیل کیا، ٹک ٹاکر بوبی ملک الاسلام آرمز کے نام سے جعلی دستاویزات پر غیر قانونی اسلحہ فروخت کر رہا تھا۔

اسی طرح بھاٹی گیٹ لاہور میں حاجی زرولی خان اسلحہ ڈیلر کا لائسنس معطل کر کے دکان سیل کی گئی ہے یہاں اصل مالک کی وفات کے بعد سیلز ایجنٹ غیر قانونی طور پر لائسنس استعمال کر رہا تھا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے لائسنس معطل کرنے کے بعد سیل کیے گئے اسلحہ ڈیلرز میں میاں خالد اینڈ کمپنی کچہری بازار فیصل آباد، چکوال آرمری کمرشل مارکیٹ تلہ گنگ روڈ چکوال، سرحد آرمز مرحبا پلازہ ضلع اٹک اور جواد اینڈ کمپنی کچہری بازار فیصل آباد شامل ہیں۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ان جعلی ڈیلرز کیساتھ اسلحے کا لین دین غیر قانونی ہوگا اور ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

محکمہ داخلہ نے معطل کیے گئے اسلحہ ڈیلرز کی دکانیں تاحکم ثانی سیل رکھنے کی ہدایت کی ہے، محکمہ داخلہ اس سے قبل 19 جعلی اسلحہ ڈیلرز کے خلاف سخت ایکشن لے چکا ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے کہا ہے کہ بوگس لائسنس پر اسلحے کی فروخت سنگین جرم ہے اور تمام ملوث افراد قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ داخلہ پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت صوبہ بھر میں اسلحہ ڈیلرز کے لائسنسز کی دوبارہ تصدیق کر رہا ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے بتایا کہ اب تک 386 اسلحہ ڈیلرز کو تصدیق کے بعد کمپیوٹرائزڈ آرمز بزنس لائسنس جاری کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ داخلہ نے تمام اسلحہ ڈیلرز کو اپنے لائسنس کی دوبارہ تصدیق کیلئے مساوی موقع فراہم کیے۔

درخواستوں کی چھان بین کے دوران جعلی کاغذات کی موجودگی اور محکمانہ سماعت میں عدم شرکت پر آرمز لائسنس معطل کیے گئے۔

سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ بوگس اسلحہ لائسنس اور جعلی ڈیلرز کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔ قانون کی حکمرانی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محکمہ داخلہ پنجاب جعلی اسلحہ ڈیلرز محکمہ داخلہ نے لائسنس معطل نے بتایا کہ ڈیلرز کی ڈیلرز کے

پڑھیں:

سندھ حکومت کا جعلی زرعی ادویات اور کھاد کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 5318 بیگ اور کارٹن برآمد

کراچی:

سندھ حکومت نے شہید بے نظیر آباد، سانگھڑ، گولارچی اور سجاول میں جعلی زرعی ادویات اور کھاد فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5318 بیگ جعلی زرعی مصنوعات برآمد کرلیں۔

وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر کی خصوصی ہدایت پر محکمہ زراعت کی صوبائی ٹیم نے کارروائیوں کے دوران مختلف اضلاع سے زرعی ادویات و کھاد کے 59 مشکوک نمونے حاصل کر کے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیج دیے۔

ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد کسانوں کو جعلی اور غیر معیاری زرعی اشیاء کے نقصانات سے بچانا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ سجاول میں غیر رجسٹرڈ ڈیلر کی دکان سے 400 بیگ ہاپو گرینیول اور 68 بیگ ورٹاکو زرعی مصنوعات برآمد کی گئیں، جبکہ گولاڑچی کے علاقے شہید فاضل راہو میں ایف ایم سی یونائیٹڈ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ہزاروں مشکوک بیگ برآمد کیے گئے، جن میں 1000 بیگ جعلی فرٹیرا گرینیول بھی شامل ہیں۔

ترجمان محکمہ زراعت عمران علی کے مطابق سانگھڑ اور شہید بینظیر آباد میں کھاد اور کیڑے مار ادویات کے 40 سے زائد نمونے حاصل کیے گئے ہیں، جنہیں تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیجا گیا ہے۔

وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ جعلی اور غیر معیاری زرعی اشیاء کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے تاکہ صوبے کے کسانوں کا معاشی تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان محکمہ زراعت نے مزید بتایا کہ برآمد شدہ تمام جعلی زرعی ادویات دھان (چاول) کی فصل پر کیڑوں کے خاتمے کے لیے استعمال کی جا رہی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، جعلی کولڈ ڈرنکس بنانیوالی فیکٹری سیل
  • سندھ میں جعلی زرعی ادویات و کھاد کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 5318 بیگ و کارٹن برآمد
  • سندھ حکومت کا جعلی زرعی ادویات اور کھاد کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 5318 بیگ اور کارٹن برآمد
  • بنوں پولیس چوکی پر حملہ کرنے والے 3 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی، ایک اہلکار شہید
  • گاڑیوں میں سیفٹی اسٹینڈرڈز کی عدم موجودگی پر سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ
  • سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف بڑی کارروائی، ایک ہفتے میں 22 ہزار سے زائد گرفتار
  • ٹیکس چوروں کی مدد کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی: اصلاحات نافذ
  • وفاقی حکومت کا غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ
  • راولپنڈی میں انسانی اعضا نکال کر فروخت کرنے والا گروہ گرفتار، متاثرہ شخص بازیاب
  • حکومت کا غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو دوبارہ ملک بدر کرنے کا فیصلہ