سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھارت کی تحقیقات میں ہچکچاہٹ کو فالس فلیگ آپریشن کا اعتراف قرار دیا ہے۔

کوٹ لکھپت جیل لاہور سے پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر شاہ محمود قریشی نے بیان جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کو بھارت نے یکطرفہ کارروائی سے شملہ معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، کشمیر پر یو این قرارداد کو نظر انداز کرکے بھارت علاقائی امن کوخطرے میں ڈال رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کی غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش قبول کرنے میں ہچکچاہٹ فالس فلیگ آپریشن کا اعتراف ہے، دو ایٹمی ریاستوں کے درمیان جنگ مشترکہ خودکشی ہوگی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

مودی پھر گیدڑ بھبھکیوں پر اتر آئےپاکستان پر براہموس برسانے کی دھمکی

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی پاکستان سے حالیہ جنگ مین عبرتناک شکست اور عالمی سطح پر جگ ہنسائی کے باوجود باز نہ آئے اور ایک بار پھر جنگی زبان میں گیڈر بھبکیاں دیتے ہوئے پاکستان کو براہموس میزائل حملے کی دھمکی دے ڈالی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق اتر پردیش کے شہر وارانسی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ اگر پاکستان نے دوبارہ کوئی گناہ کیا، تو یوپی میں بننے والے میزائل دہشتگردوں کو نیست و نابود کر دیں گے۔

مودی نے دعویٰ کیا کہ برہموس میزائل اب لکھنؤ میں تیار کیے جائیں گے، اور پاکستان میں صرف ان کا نام سن کر ہی نیندیں حرام ہو جاتی ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق مودی کا حالیہ بیان بھارت کے اندرونی سیاسی دباؤ کو پاکستان دشمن بیانیے سے چھپانے کی ایک اور کوشش ہے۔

پاکستان کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم ماضی کی طرح اس طرح کی دھمکیوں کو غیر سنجیدہ اور انتخابی فائدے کے لیے دی گئی بیانات قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر بھارت نے پاکستان کے خلاف نام نہاد ’آپریشن سندور‘ شروع کیا تھا، جس کا جواب پاکستان کی جانب سے ’آپریشن بُنیان مرصوص‘ کی صورت میں دیا گیا۔

اس چند روزہ چنگ کے دوران بھارت کو اپنے رافیل طیاروں سے محروم ہونے اور کئی ایئربیسز پر تباہی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • بھارت کو شکست ‘پاکستان کے خالد محمود ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن منتخب
  • پاکستان نے ایک اور محاذ پر بھارت کو شکست دے دی
  • مودی پھر گیدڑ بھبھکیوں پر اتر آئےپاکستان پر براہموس برسانے کی دھمکی
  • بھارت کو اسپورٹس ڈپلومیسی میں شکست، پاکستان ایشین باکسنگ بورڈ کا رکن منتخب
  • بھارت پھر دھول چاٹنے پر مجبور، پاکستانی خالد محمود ایشین باکسنگ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن منتخب
  • امریکا نے پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
  • مودی سرکار آپریشن سندور میں بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کا اعتراف کرے، سابق فوجیوں کا مطالبہ
  • حکومت نے مافیا کے خلاف سخت موقف اختیار کر لیا ہے، محمود مولوی
  • سی ڈی اے کا سیدپور ماڈل ویلج میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، مقامی افراد کا شدید احتجاج
  • انگولا: تیل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج میں ہلاکتوں کی تحقیقات کا مطالبہ