اسلام آباد:

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے ٹرمپ ٹیرف کے بعد امریکا سے کاٹن درآمد کرنے سے انکار کردیا، چیئرمین اپٹما کا کہنا ہے کہ کاٹن یارن اور فیبرک کو نیگیٹو لسٹ میں شامل کرکے 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے، ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم کے خاتمے تک امریکی کاٹن کی امپورٹ بڑھانے کے لیے حکومت کو گارنٹی نہیں دے سکتے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کامران ارشد نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ ملکی ٹیکسٹائل ایکسپورٹس دو سال سے بڑھ نہیں رہیں ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم کی وجہ سے ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے وزارت تجارت نے امریکن کاٹن درآمد بڑھانے کے لیے نیم رضا مندی مانگی ہے  امریکن کاٹن کی درآمد بڑھانے کی گارنٹی نہیں دے سکتے ایف بی آر پہلے ای ایف اسکیم ختم کرے ۔

چیئرمین اپٹما نے کہا کہ ایف بی آر کو 11 ماہ سے سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں آئی ایم ایف کے ساتھ بھی معاملہ اٹھایا گیا ہے وزیر خزانہ نے بجٹ اسکیم میں ای ایف اسی بحال کرنے کا اعلان کیا تھا ای ایف ایس اسکیم میں مقامی کاٹن پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگا دیا یے ای ایف ایس اسکیم کے تحت درآمدی کاٹن کو ڈیوٹی فری کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین اپٹما نے کہا کہ ای ایف ایس اسکیم میں 800 فراڈز کی ایف آئی آر کاٹی جا چکی ہیں یارن اور فیبرک کو نیگٹو لسٹ میں شامل کیا جائے، بجلی کی قیمت 9 سینٹ فی یونٹ مقرر کیا جائے، ایڈوانس ٹیکس 2.

5 فیصد سے کم کرکے 1 فیصد کیا جائے، 29 فیصد نارمل ٹیکس لگایا گیا ہے۔

کامران ارشد کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے، 120 اسپننگ ملز اور 800 کاٹن جیننگ فیکٹریاں بند ہوچکی ہیں، اس سال ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 18 ارب ڈالرز سے کم رہنے کا امکان ہے۔

چیئرمین اپٹما نے کہا کہ چین پر ٹیرف لگنے سے کاروبار بڑھے گا، بھارت نے پاکستان کی درآمدات پر پابندی لگا دی ہے، شپنگ کمپنیاں ایکسپورٹ آرڈر نہیں اٹھا رہیں۔

اجلاس میں کاروباری ایسوسی ایشنز کی جانب سے بجٹ تجاویز پر غور کیا گیا، ڈیری ایسوسی ایشن نے تجویز دی کہ ڈبہ پیک دودھ پر ٹیکس 10 فیصد سے کم کیا جائے، فروٹ جوسز ایسوسی ایشن نے سفارش کی کہ ڈبہ پیک جوسز پر ایکسائز ڈیوٹی 10 فیصد کی جائے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایسوسی ایشن کیا جائے گیا ہے

پڑھیں:

ٹرمپ نے سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالر کا امریکی اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالرز کے اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی۔
عالمی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت کی منظوری صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کے بعد دی گئی۔
امریکا معاہدے کے تحت جو جنگی اسلحہ اور ساز و سامان سعودی عرب کو مہیا کیا جائے گا ان میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل بھی شامل ہیں۔
امریکا اس جدید اسلحے کو ایروزینا میں قائم ‘آر ٹی ایکس کارپوریشن’ کے ذریعے سعودی عرب کو فراہم کرے گا۔
امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ اس معاہدے سے خارجہ پالیسی کے اہداف کو پورا کرنے اور امریکی قومی سلامتی کے مقاصد کو نبھانے میں مدد ملے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس معاہدے کا مقصد امریکا کے شراکت دار ممالک کی سلامتی سے متعلق امور کو بہتر بنانا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ اس معاہدے سے خلیج کے علاقے میں بھی سلامتی و استحکام کو برقرار رکھا جا سکے گا۔
یاد رہے کہ امریکا نے گزشتہ ماہ ہی سعودی عرب کو گائیڈڈ ہتھیاروں کا ایک نظام بھی فروخت کیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دوسرے دورِ اقتدار میں جس ملک کا پہلا دورہ کرے گا وہ بھی سعودی عرب ہوگا۔ یہ دورہ اسی ماہ متوقع ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کا غیر امریکی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
  • ٹرمپ کا غیر ملکی فلموں سے متعلق بڑا اعلان
  • تیسری بار صدارتی امیدوار،امریکی صدر ٹرمپ کا الیکشن لڑنے سے انکار، جے ڈی وینس کا نام دیدیا
  • ٹیرف ابھی لاگو ہونا شروع ہوئے ہیں، یہ ٹیرف ہمیں امیر بنا دیں گے،ڈونلڈ ٹرمپ
  • یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے امریکا کا روس پر نئی پابندیوں کا منصوبہ
  • وائس آف امریکا کے ملازمین کے لیے خوشخبری، اگلے ہفتے سے نشریات بحال ہونے کا امکان
  • ٹرمپ نے سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالر کا امریکی اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی
  • ٹرمپ نے چین کی کم مالیت والی ’بے وقعت‘ درآمدی اشیا پر بھی ٹیکس عائد کردیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی