پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد بھارت کا بلوچستان میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
بھارت کا پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد بلوچستان میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔
مصدقہ انٹیلیجینس ذرائع کے مطابق بھارتی بدنام زمانہ انٹیلیجینس ایجنسی را نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اپنی پراکسیوں کو سر گرم کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی
ذرائع نے بتایا کہ را کے دہشتگردی کے منصوبہ کے مطابق بی ایل اے، فتنہ الخوارج اور غیر قانونی افغانیوں کو گوادر، کوئٹہ اور خضدار میں دہشتگردی کرنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے بھارتی را نے بی ایل اے اور فتنہ الخوارج کے علاوہ چند اور دہشتگردوں کو افغانستان سے بھی متعلقہ علاقوں میں بھجوا دیا ہے۔
مصدقہ اطلاعات کے مطابق چند خود کش بمبار جو دہشتگردی کی کارروائی میں گاڑی یا موٹر سائیکل کا استعمال کر سکتے ہیں، کو متعلقہ علاقوں کی ریکی کروا دی گئی ہے۔
بھارتی سرپرستی میں کیے جانے والے دہشتگردی کے اس مذموم منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک اور سرگرم ہیں۔
بھارت کی بلوچستان میں دہشتگردی کے واضح اور نا قابل تردید ثبوت پہلے ہی منظر عام پر آ چکے ہیں، بھارت بلوچستان میں دہشتگردی کرواکر پاکستان میں بد امنی پھیلانے کے درپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا پردہ بھی چاک ہوگیا
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردی کے اس بڑے منصوبے کے پیچھے پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بری طرح ناکامی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلوچستان دہشتگردی بھارت پہلگام فالس فلیگ منصوبہ بے نقاب وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان دہشتگردی بھارت پہلگام فالس فلیگ وی نیوز پہلگام فالس فلیگ بلوچستان میں میں دہشتگردی دہشتگردی کے کے مطابق
پڑھیں:
بھارت کے پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی کے انٹیلیجنس شواہد ہیں: روس میں پاکستانی سفیر
روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی—فائل فوٹوروس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس انٹیلیجنس شواہد ہیں کہ بھارت پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، بھارت نےحملہ کیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر خالد جمالی نے کہا کہ
پاکستان اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی طاقت دونوں استعمال کرے گا،
بھارت متعدد بار فالس فلیگ آپریشنز کرکے الزام پاکستان پر لگا چکا ہے۔
پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر فرانسیسی میڈیا بھی...
خالد جمالی نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر کسی بھی جارحیت کا جواب جنگ سے ہو گا، حملے کی صورت میں پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع میں کسی بھی حد تک جائے گا، بھارت کے الزامات بے بنیاد ہیں، ان کا حقیقت سے دور دور تک کا تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی جنگی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں، ہمیں اپنی سرحدوں کے دفاع کا پورا حق ہے، عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ پہلگام حملے کی غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں، چین اور روس سے اس تحقیقات میں شامل ہونے کی درخواست کرتے ہیں۔