ہم آرمی چیف کی ایک کال پر ملک کی خاطر لڑنے کیلئے تیار ہیں: میجر جنرل (ر) جاوید اسلم
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
میجر جنرل (ر) جاوید اسلم کا کہنا ہے کہ ہم آرمی چیف کی ایک کال پر ملک کی خاطر لڑنے کے لیے تیار ہیں۔
راولپنڈی میں میجر جنرل ریٹائرڈ جاوید اسلم نے ایکس سروس مین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کشمیر میں کیا، فالس فلیگ آپریش کی آڑ میں بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے 2019ء میں بھی ایسا آپریشن کیا اور کشمیر میں 370 کا آرٹیکل لگایا، بھارت کا فالس فلیگ آپریشن نئی بات نہیں، بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کا الزام اور کشمیر اسمبلی واقعے پر بھی بھارتی ادراوں نے فالس فلیگ تسلیم کیا، پہلگام فالس فلیگ بھونڈے طریقے سے کیا گیا ہے، بھارت پاکستان کو ٹارگٹ کرنے کے بہانے تلاش کرتا ہے، اس بار بھارت کو وہ بیرونی سپورٹ نہیں ملی جس کی بھارت کو اُمید تھی۔
جاوید اسلم کا کہنا ہے کہ ہم تمام ویٹنرز اور ریٹائرڈ پاکستان کےلیے حاضر ہیں، پاک وطن کے انچ انچ کی حفاظت کے لیے تیار ہیں، پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے، ہم اپنی فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت نے کوئی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو اس کو زبردست جواب ملے گا، ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں، بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، پاکستان معاشی ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، پاکستان ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل (ر) خالد جعفری نے کہا کہ انڈیا کی اپنے ملک کی انکیوائریز میں فالس فلیگ آپریشنز ثابت ہوئے، ہماری پریزینٹیشن دنیا میں سب سے زیادہ ہے، بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز ابھی سے نہیں ہو رہے یہ پہلے سے ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پوری دنیا کی بہترین فوج ہیں، ہم پوری طرح تیار ہیں، اس وقت بھی کسی قسم کا ٹاسک ہم پورا کر سکتے ہیں، پہلگام فالس فلیگ منصوبہ دنیا کے سامنے ناکام ہوگیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جاوید اسلم فالس فلیگ تیار ہیں کہا کہ
پڑھیں:
آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے کوئی بھی اتفاقِ رائے چاہیے ہم تیار ہیں، اچکزئی
اپوزیشن اتحاد کے رہنما محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے کوئی بھی اتفاقِ رائے چاہیے تو ہم تیار ہیں، اگر آئین پر چلیں گے تو مل کر آگے بڑھا جاسکتا ہے۔
بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں محمود اچکزئی نے کہا کہ ایک اچھا سماجی معاہدہ کریں، پاکستان کو چلائیں۔
پی ٹی آئی کی بانی سے بہنوں کو ملنے کی اجازت نہ دینے کی مذمتپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں نے بانی چیئرمین کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہ دیئے جانے کی مذمت کی ہے۔
اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے مزید کہا کہ حکمران 5 نکات پر دستخط کرلیں تو عمران خان سے دستخط کروانا میری ذمے داری ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وہ میثاق آئین اور جمہوریت کے لیے بانی پی ٹی آئی سے متعلق گارنٹی دینے کو تیار ہیں۔
علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ 26ویں اور 27ویں ترمیم سے ملک کا آئین تباہ ہوگیا ہے، ان آئینی ترامیم کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔
اس موقع پر اپوزیشن رہنماؤں نے ملک میں آئینی اصلاحات اور جمہوریت کے تحفظ کےلیے جدوجہد کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے خاتمے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی تک جدوجہد کریں گے۔