ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔ عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کلائیو اسمتھ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔
دورانِ سماعت وکیل کلائیو اسمتھ نے کہا کہ عافیہ صدیقی سے امریکی جیل میں نہایت ناروا سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی۔
فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ 26ویں ترمیم میں یہ لکھا گیا کہ استدعا کے مطابق ریلیف دیا جائے گا، ہماری درخواست میں ایک سے زائد استدعا ہیں اور مقصد ابھی پورا نہیں ہوا۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کہا کہ آپ ان گراؤنڈز کا حوالہ دے کر نئی درخواست بھی تو دائر کر سکتے ہیں۔
وکیل نے کہا کہ ہم نے نئی درخواست دی تو وہ کسی اور بینچ میں بھیج دی جائے گی۔
جسٹس سردار اعجاز نے کہا کہ دیکھ لیں کہ وکلاء اب اس سوچ میں بھی پڑ گئے ہیں پہلے یہ نہیں ہوتا تھا۔
عدالتی معاون زینب جنجوعہ نے کہا کہ ہائی کورٹ صورتِ حال کے مطابق ریلیف دینے میں بااختیار ہے۔
جسٹس سردار اعجاز نے کہا کہ جس نے بھی آرٹیکل 199 کی شق 1 اے ڈرافٹ کی اُس نے سب مکس کر دیا، مکمل سوموٹو سے متعلق وہ شق شامل کی جانا تھی، جیسے اخباری تراشے پر سوموٹو لیا جاتا ہے۔ اس شق کو پوری جیورس پروڈینس کے ساتھ مکس کر دیا گیا، عدالتیں جو ریلیف دے سکتی تھیں اُس کو بھی گڈ مڈ کر دیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کیس کی سماعت عافیہ صدیقی ہائی کورٹ نے کہا کہ
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیب سے متعلق تمام مقدمات آئینی عدالت سنے گی،نیب قانون میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ نیب مقدمات نہیں سن سکتی،نیب کے تمام مقدمات آئینی عدالت منتقل ہو گئے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سنایا۔
مزید :