نیشنل فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا افتتاح، 50اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کریگا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آج مسلح افواج کے سربراہان کے ہمراہ آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور قومی سلامتی کے معاملے پر بریفنگ لی۔بعدازاں وزیراعظم نے نیشنل فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر (نیفٹک)کا افتتاح کردیا۔ افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے۔
یہ ادارہ 50 سے زائد وفاقی و صوبائی محکموں اور ایجنسیوں کو ایک مرکزی انٹیلی جنس نظام میں ضم کرتا ہے جسے نیشنل ڈیٹابیس کی مدد حاصل ہے۔ قومی سطح کے ساتھ ساتھ یہ نظام صوبائی سطح پر بھی مربوط ہے، جس کے تحت چھ ذیلی انٹیلی جنس سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ان میں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان بھی شامل ہیں تاکہ مرکز سے لے کر صوبوں تک ایک مربوط معلوماتی نیٹ ورک قائم کیا جا سکے۔ یہ مربوط فریم ورک انٹیلی جنس یکجا کرنے، تجزیہ کرنے اور موثر آپریشنل ردعمل میں ہم آہنگی پیدا کرے گا۔
ادارہ جاتی صلاحیتوں کے مکمل استعمال سے یہ نظام نہ صرف قومی تیاری کو مضبوط بنائے گا بلکہ وسائل کے مثر استعمال اور بروقت ردعمل کو بھی ممکن بنائے گا۔وزیراعظم نے اس اہم قومی صلاحیت کے فعال کرنے میں شریک تمام اداروں کی کاوشوں کو سراہا اور نیفٹیک کو اجتماعی خطرات کے تجزیے اور ان کے تدارک کے لیے ایک اہم قرار دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی، غیرقانونی نیٹ ورکس اور بیرونی معاونت کے گٹھ جوڑ کو توڑنے کے لیے مثر اور مربوط ادارہ جاتی نظام ناگزیر ہے، نیفٹیک اس مقصد کے حصول میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ میں پھر تقسیم، نظرثانی منظور، جسٹس عقیل اور جسٹس عائشہ کا اختلاف مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ میں پھر تقسیم، نظرثانی منظور، جسٹس عقیل اور جسٹس عائشہ کا اختلاف سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر پیپلز پارٹی کے وقار مہدی کامیاب عمران سے ملاقات کا دن، عمر ایوب اور پولیس کے درمیان جھڑپ، عامر ڈوگر پر تشدد اسرائیل کا یمنی دارالحکومت پر فضائی حملہ، صنعا ائیرپورٹ کو مکمل طور پر ناکارہ کرنیکا دعوی مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن گرینڈ الائنس میں شامل ہونے سے انکار کردیا بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کے 7 جوان شہید TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نیشنل فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر

پڑھیں:

پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار