بھارتی چینلز کو ایوان کا کلپ نہیں دینا چاہتے، عطا تارڑ کا عمر ایوب کو جواب
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم اس ایوان کا ایسا کوئی کلپ نہیں دینا چاہتے جو بھارتی چینلز پر چلے۔
عطا تارڑ نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمرایوب کے بیان پر جواب دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس ایوان کا ایسا کوئی کلپ نہیں دینا چاہتے جو بھارتی چینلز پر چلے اور بھارت کو یہ کہنے کا موقع ملے کہ پاکستان تقسیم ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھارت آہستہ آہستہ بند گلی میں جا رہا ہے، گجرات کے قصائی کی تمام پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان پہل نہیں کرے گا لیکن بھارت کی مہم جوئی کا وہ جواب دیا جائےگا کہ نسلیں یاد رکھیں گی۔
عمر ایوب نے قومی اسمبلی کی گئی گزشتہ روز کی اپنی تقریر نہ دکھائے جانے پر شکوہ کیا اور کہا کہ ان کی تقریر گزشتہ روز کٹ کر دی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب ہماری آواز پسند نہیں تو ہم سے متفقہ قراردادیں کیوں پاس کرانا چاہتے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر یہ معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا، سیکریٹری جنرل قومی اسمبلی اور ڈی جی میڈیا کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کو خط بھی لکھ دیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ کی تقریر میں جو الفاظ حذف کرنا ہوئے ، وہ کرکے آپ کو تقریر دے دی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی کہا کہ
پڑھیں:
بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا ہے: ملک محمد احمد خان
—فائل فوٹواسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ معاملات ایسے ہیں جن پر آپ کو متفق ہونا پڑے گا، سیاست کو ایک رستہ ملنا چاہیے۔
ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بڑی اچھی بات کی ہے کہ انہوں نے بات چیت کے دروازے کو کھولا ہے، بات چیت ہی واحد حل ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں، ہم اکنامک گروتھ چاہتے ہیں۔