بھارت کو پاکستان پر حملہ مہنگا پڑ گیا ، بھارتی فوج نے پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے،سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اوصاف نیوز)بھارت کو پاکستان پر حملہ مہنگا پڑ گیا، پاک فوج اور پاک فضائیہ نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کو ناکوں چنے چبوادیئے ،
بھارت نے بھاری نقصان اٹھانے کے بعد اپنی شکست تسلیم کرلی، سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا،
یاد رہے کہ پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان،بھارتی فوج نےچورا کمپلیکس پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا سفید جھنڈا لہرا کر بھارتی فوج نے شکست تسلیم کر لی،دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے
افواج پاکستان کا بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب ، 5 بھارتی طیارے ڈھیر، ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سفید جھنڈا لہرا بھارتی فوج نے شکست تسلیم
پڑھیں:
کامن ویلیتھ ہینڈ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
کامن ویلیتھ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔
موصولہ ذرائع کے مطابق مالدیپ میں منعقدہ چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ابتدائی دونوں سیٹ جیت کر برتری ثابت کی پاکستان کی جیت کا سکور 26-9، 34-13 رہا۔