قیصر کھوکھر : محکمہ کوآپرئٹیو نے کوآپرئٹیو سوسائٹیز کے سالانہ الیکشن کیلئے اصلاحات کردیں۔

کوآپرئٹیو سوسائٹیوں کے سالانہ الیکشن آن لائن ہونگے۔ کوآپرئٹیو سوسائٹیوں کے الیکشن کی لائیو کوریج ہوگی، گھر بیٹھے ہر شخص الیکشن کے عمل کو دیکھ سکے گا۔ الیکشن کی جگہ کو لائیو مانیٹر کیا جائے گا جس سے دھاندلی کے امکانات ختم ہو جائیں گے۔ انتخابی عمل کو آن لائن لائیو بھی دکھایا جا سکے گا۔ کوآپریٹو سوسائیٹیوں کی جانب سے محکمے کے اقدامات کو سراہا جا رہا ہے۔

میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کرکٹ کا میدان، محبت کا پیغام! لیگ اونر نے لائیو پرپوز کر دیا

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے اختتام پر ایک حیران کن لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب لیگ کے مالک ہرشیت ٹومر نے لائیو نشریات کے دوران پریزینٹر کرشمہ کوٹک کو شادی کی پیشکش کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (جو پہلے ٹوئٹر تھا) پر اس واقعے کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن میں لیگ کے اختتامی لمحات کے ساتھ ساتھ ہرشیت ٹومر کی جانب سے کرشمہ کوٹک کو دی گئی غیر متوقع پرپوزل کا منظر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اختتامی تقریب کے دوران ہرشیت ٹومر کا غیر متوقع اعلان سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ جب کرشمہ کوٹک نے انٹرویو میں ہرشیت ٹومر سے پوچھا کہ وہ لیگ کے کامیاب انعقاد کا جشن کیسے منائیں گے، تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: ’’جب یہ سب ختم ہو جائے گا تو شاید میں آپ کو پرپوز کرنے والا ہوں۔‘‘ کرشمہ یہ سن کر حیران رہ گئیں اور صرف اتنا کہہ سکیں: ’’اوہ مائی گاڈ!‘‘

WCL owner proposing Anchor on live after SA became champions ????pic.twitter.com/o8fnjBGpb8

— Div???? (@div_yumm) August 2, 2025


یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس پر مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ کچھ لوگ اس لمحے کو پسند کر رہے ہیں، جبکہ کچھ صارفین ہرشیت ٹومر پر تنقید کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ’’دولت سے تہذیب نہیں خریدی جا سکتی۔‘‘

واضح رہے کہ ہفتے کے روز ختم ہونے والی اس لیگ میں جنوبی افریقا چیمپیئنز فاتح رہی جبکہ پاکستان چیمپیئنز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • این اے 129 ضمنی الیکشن ، آر او آفس نے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی واپس کر دیئے
  • این اے 129 ضمنی الیکشن ، حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد، واپس کر دیئے گئے
  • بھارت باز نہ آیا تو آئندہ 24گھنٹوں میں ٹیرف میں نمایاں اضافہ کردیں گے، ٹرمپ کی دھمکی
  • بھارت باز نہ آیا تو آئندہ 24 گھنٹوں میں ٹیرف میں نمایاں اضافہ کردیں گے؛ ٹرمپ
  • پلاسٹک آلودگی صحت کے لیے سنگین خطرہ، سالانہ 1.5 ٹریلین ڈالر کا نقصان
  • موسی وارننگ سٹسم  7برس صرف کاغزی کام : وزیراعظم برہم : ٹایم لائن میں ایک گھنٹہ اضافہ نہیں ہوگا ‘ نظام مزید فعال بنانے کی ہدایت 
  • اہلیان مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ
  • حکومت کا نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کے قیام،سالانہ 2لاکھ افراد کو اے آئی ٹریننگ دینے کا فیصلہ
  • اورنج لائن ٹرین کے تمام اسٹیشنز، اسٹاپس کو سولر پاور پر منتقل کرنے کا فیصلہ
  • کرکٹ کا میدان، محبت کا پیغام! لیگ اونر نے لائیو پرپوز کر دیا