مولانا مسعود ازہر کی بڑی بہن اور بھتیجی خاندان سمیت بھارتی حملے میں جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
ذرائع کے مطابق مولانا مسعود ازہر کے بھائی مفتی عبدالرؤف کے نواسے، ان کی بڑی بیٹی کے چاروں بچے، سعدیہ خاتون اور ان کے شوہر سمیت اکثر عورتیں اور بچے زخمی اور جاں بحق ہو چکے ہیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرینیں ابھی ملبہ ہٹا رہی ہیں، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا بہانہ بنا کر پاکستان کے علاقے بہاولپُور میں کالعدم جیش محمد کے مرکز عثمان و علی پر بھارتی حملے کے نتیجے میں جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی بڑی بہن اور ان کا خاندان، مولانا کشف کا پورا خاندان جاں بحق ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا مسعود ازہر کے بھائی مفتی عبدالرؤف کے نواسے، ان کی بڑی بیٹی کے چاروں بچے، سعدیہ خاتون اور ان کے شوہر سمیت اکثر عورتیں اور بچے زخمی اور جاں بحق ہو چکے ہیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرینیں ابھی ملبہ ہٹا رہی ہیں، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ مولانا مسعود ازہر کے خاندانی ذرائع کی جانب سے حکومت پر سخت نکتہ چینی کیساتھ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں: 1۔ بھارتی میزائلوں نے سینکڑوں کلومیٹر دور سے "سو فیصد ایکوریسی" کے ساتھ ٹارگٹڈ مدارس کو کیسے نشانہ بنایا؟ 2۔ پاکستان کا اربوں ڈالر کا اینٹی میزائل سسٹم کسی بھی میزائل کو انٹرسیپٹ کرنے میں ناکام کیسے رہا؟ 3۔ اگر یہ ایئر سٹرائیک تھی تو پھر ایئر ڈیفنس سسٹم کیسے سوتا رہ گیا جبکہ بالاکوٹ حملے کے وقت تو فوراً بھارتی طیاروں کو انٹرسیپٹ کر لیا تھا؟ 4۔ بھارت نے اتنے اعتماد کے ساتھ پاکستان کے کئی شہروں میں دیدہ دلیری سے حملے کیسے کئے؟ کیا اسے عالمی سطح پہ کہیں سے یقین دلایا گیا تھا کہ پاکستان تعاون کرے گا؟ 5۔ امریکی نائب صدر نے کہا تھا کہ بھارت کنٹرولڈ کاروائی کرے اور پاکستان تعاون کرے۔ کیا بھارت کا پاکستانی مدارس پہ مخصوص تنظیموں پہ اٹیک اور پاکستانی دفاعی نظام کا تماشا دیکھنا اس حکم کی تعمیل تھا؟ 6۔ پاکستان نے آزاد کشمیر سمیت مختلف مخصوص مذہبی گروہوں کے مدارس خالی کروا دیے تھے ۔ کیا انھیں حملے کی نوعیت کی پیشگی اطلاع تھی ؟ اگر ہاں تو کیا یہ اطلاع بھارت نے دی تھی؟ 7۔ عطا تارڑ نے آج پارلیمنٹ میں ایک عجیب وغریب تقریر کی اور کہا کہ آئیے مل کر آگے بڑھتے ہیں۔ یہ وقت آپس میں لڑنے کا نہیں ۔ تارڑ جیسے بغضی کی آج کی اچانک تقریر سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومتی وزیر اطلاعات کو آج حملے کی پیشگی اطلاع تھی ۔ پھر تیاری کیوں نہ تھی؟ 8۔ بھارت بار بار کاروائی کی دھمکیاں دیتا رہا ۔ پاکستان نے کیونکر لائحہ عمل طے نہ کیا کہ کاروائی کی صورت میں فوری جوابی ردعمل کیا ہونا چاہیے؟ 9۔ بھارت کو کاروائی پہلے 72 گھنٹے میں کرنی تھی مگر بارہ تیرہ دن گزار کر نو مئی سے دو دن قبل کیوں چنا گیا جب پاکستان بھر میں مسلط رجیم کے خلاف احتجاج ہونے تھے؟ 10۔ ٹرمپ نے کہا کہ بھارتی کاروائی متوقع تھی اور امید ہے کہ یہ معاملہ جلدی ختم ہو جائے گا ۔ کیا دونوں جانب عوامی حمایت کھونے والی رجیم نے تیسری طاقت کے ساتھ باہمی تعاون سے یہ پلاننگ کی جس میں محدود کاروائی سے دونوں رجیم مقبولیت سمیٹیں گی؟ 11۔ پاکستان پہ اتنے بڑے حملے کے باجود مریم نواز اور شہباز شریف کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے مودی کے خلاف کوئی بیان کیوں نہیں آیا۔ کیا شریف فیملی نے بھارت کے ساتھ اپنے ذاتی تعلقات کی بنیاد پہ یہ مشترکہ سٹیج رچا ہے جس کی بینیفشریز دونوں جانب کی رجیم ہیں؟
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مولانا مسعود ازہر کے ساتھ کی بڑی
پڑھیں:
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم کی پریس کانفرنس منسوخ
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل دبئی میں مدمقابل آئیں گی۔
ذرائع کے مطابق میچ سے قبل پاکستان کرکٹ تیم کی آج شیڈول پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی یا مینجمنٹ کا فرد آج پریس کانفرنس نہیں کرے گا۔
دوسری جانب پاکستان ٹیم شیڈول کے مطابق پریکٹس کرے گی۔
قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن دبئی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے ہوگا۔
یاد رہے کہ گروپ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی تھی اور بھارت نے میچ باآسانی جیت لیا تھا۔