طیب سیف: پاک بھارت کشیدگی کے باعث وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کے مطابق ہائی الرٹ کا فیصلہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ڈی سی کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے پولی کلینک، پمز، سی ڈی اے ہسپتال سمیت مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ شہر بھر کے تمام نجی ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی انتظامات کو چیک کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال میں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

اسسٹنٹ کمشنرز نے ہسپتالوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کر کے ہدایات جاری کیں کہ تمام ضروری ادویات، آلات اور عملے کی موجودگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

ڈی سی اسلام آباد نے واضح کیا کہ تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں اور شہریوں کی سلامتی و صحت کے لیے مکمل تیاری کی جا چکی ہے۔

 
 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

اسلام آباد؛ محسن نقوی کا پارلیمنٹ لاجز کے زیر تعمیر نئے بلاک کا دورہ

ویب ڈیسک: اسلام آبادپارلیمنٹ لاجز کا 13 برس سے زیر التوا نیا بلاک تکمیل کے قریب ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پارلیمنٹ لاجز کے زیر تعمیر نئے بلاک کا دورہ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ‎وزیر داخلہ محسن نقوی نے جاری کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا، وزیرداخلہ ‎محسن نقوی کی منصوبے کی جلد تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

 محسن نقوی کا کہنا تھا کہ زیر تعمیر بلاک میں اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، ‎وزیر داخلہ محسن نقوی نے تین شفٹ میں کام کرنے کی ہدایت کی۔

پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں

کہا کہ 2012 سے رکے منصوبے کی تکمیل سے پارلیمنٹرینز کو رہائش کی معیاری سہولتیں میسر آئیں گی، ‎پارلیمنٹ لاجز سمیت عوامی فلاح کے تمام منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔

‎چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی، کہا کہ پارلیمنٹ لاجز کے نئے بلاک کا ‎منصوبہ ٹائم فریم میں مکمل کر لیا جائے گا، ‎ ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ 

لاہور: سیف سٹی اتھارٹی کا پولیس ڈرونز پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد؛ محسن نقوی کا پارلیمنٹ لاجز کے زیر تعمیر نئے بلاک کا دورہ
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان اور وکیل سلمان اکرم راجا کی فوری ملاقات کا حکم
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا جیل حکام کو عمران خان سے وکیل کی فوری ملاقات کرانے کا حکم
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان سے سلمان اکرم راجا کی آج ہی ملاقات کرانے کا حکم
  • پختونخوا میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری، 5 نومبر تک بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
  • خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری
  • چیئرمین سی ڈی اے کا آذربائجان کے وفد اور متعلقہ افسران کے ہمراہ آسان خدمت مرکزبلڈنگ جی نائن کا دورہ
  • 4، 5 نومبر کو ہلکی بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
  • وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اردو انٹرنیشنل امتحان کا شیڈول جاری کر دیا
  • اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل، طبیعت سنبھل گئی