Islam Times:
2025-08-06@14:30:22 GMT

پاکستان بھر میں 7 تا 16 مئی عشرہ نکبہ منانے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT

پاکستان بھر میں 7 تا 16 مئی عشرہ نکبہ منانے کا اعلان

15 مئی کو یوم نکبہ کی مناسبت سے کراچی پریس کلب کے سامنے عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، جبکہ 16 مئی کو سندھ بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا اور جمعہ نماز کے اجتماعات میں عالمی استعماری قوتوں امریکا، برطانیہ اور فرانس کی فلسطین کے خلاف سازشوں سے متعلق خصوصی مواد بھی تقسیم کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل سندھ کے سرپرست اراکین نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم نکبہ کی مناسبت سے ’’عشرہ نکبہ‘‘ 7 مئی تا 16 مئی منانے کا اعلان کیا۔ پریس کانفرنس کی میزبانی مجلس وحدت مسلمین کراچی کی جانب سے کی گئی تھی۔ کانفرنس سے سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، علامہ قاضی احمد نورانی، علامہ صادق جعفری، ڈاکٹر صابر ابو مریم، ثقلین اسحاق، مفتی مرتضی رحمانی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ فلسطین پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے قیام کو 77 سال ہو چکے ہیں، فلسطینی عوام ہر سال 15 مئی یوم نکبہ یعنی فلسطین میں ہونے والی تباہی و بربادی کا دن مناتے ہیں، اسی دن غاصب صیہونی ریاست اسرائیل نے برطانیہ، فرانس اور امریکی حکومت کی مدد سے فلسطین پر ناجائز تسلط قائم کیا تھا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہر انسان کی ذمہ داری ہے کہ فلسطین کے ساتھ ہونے والی خیانت اور ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرے، آج روزانہ فلسطینی عوام پر نکبہ گزر رہا ہے، ہر آنے والا دن گزرنے دن سے زیادہ بدتر ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ فلسطین صرف اور صرف فلسطینیوں کا ہے اور اسرائیل غاصب صیہونیوں کی ایک ناجائز اور غاصب ریاست ہے، قائداعظم محمد علی جناحؒ نے قیام پاکستان سے قبل ہی فلسطین کے خلاف ہونے والی سازشوں پر شدید ردعمل دیا اور قیام پاکستان کے بعد واضح اور دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، جسے پاکستان کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اگر کوئی اسرائیل سے تعلقات بنانے کی بات کرے گا تو وہ نظریہ پاکستان سے غداری کا مرتکب قرار پائے گا۔ رہنماؤں نے حکومتِ پاکستان سے سوال کیا کہ پاکستانی شہری کس کی اجازت سے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل جا رہے ہیں، یہ قائداعظمؒ کے نظریات اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کی توہین ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے تمام عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے۔ رہنماؤں نے کہا کہ یوم نکبہ کی مناسبت سے ملک بھر میں آگہی مہم چلائی جائے گی اور اس عنوان سے 7 مئی کو کراچی کے ایک مقامی ہال میں ذاکرین کی یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ نو مئی کو بعد نماز جمعہ مختلف مساجد میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

رہنماؤں نے کہا کہ آئمہ مساجد سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ نماز جمعہ کے خطبات میں مسئلہ فلسطین کو خصوصی طور پر بیان کریں، اسی طرح 15 مئی کو یوم نکبہ کی مناسبت سے کراچی پریس کلب کے سامنے عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، جبکہ 16 مئی کو سندھ بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا اور جمعہ نماز کے اجتماعات میں عالمی استعماری قوتوں امریکا، برطانیہ اور فرانس کی فلسطین کے خلاف سازشوں سے متعلق خصوصی مواد بھی تقسیم کیا جائے گا۔ رہنماؤں نے ہندوستان حکومت کی جانب سے جاری دھمکی آمیز رویہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو پوری قوم اپنے اتحاد کے ساتھ بھرپور جواب دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور استعماری طاقتیں خطے میں پاکستان کو کمزور اور غیر مستحکم رکھنا چاہتی ہیں اور ہندوستان کی حکومت امریکی کٹھ پتلی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی حکومت کو ہوش کے ناخن لینا چاہئے، کیونکہ امریکا کی پھیلائی ہوئی آگ سے خود ہندوستان بھی محفوظ نہیں رہے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: یوم نکبہ کی مناسبت سے رہنماؤں نے کہا کہ کا کہنا تھا کہ کیا جائے گا فلسطین کے کے خلاف مئی کو

پڑھیں:

ایم ڈبلیو ایم کا 6 اگست کو کراچی سے ریمدان بارڈر تک احتجاجی مارچ کا اعلان

علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ یہ مارچ صرف زائرین کے حقوق کا نہیں، بلکہ مذہبی آزادی کے تحفظ اور شعائر حسینی کے دفاع کا بھی سفر ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زائرین کے خلاف کسی قسم کی غیر قانونی پابندی یا رکاوٹ نہ ڈالی جائے، ورنہ احتجاج کا دائرہ پورے ملک میں پھیل جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زائرین کو ایران اور عراق کے زمینی راستوں سے روکنے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین نے اہم اعلان کرتے ہوئے 6 اگست بروز بدھ کو کراچی سے ریمدان بارڈر تک احتجاجی مارچ کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، مارچ کا آغاز دوپہر 3 بجے شاہراہ پاکستان (انچولی) سے ہوگا، جس میں زائرین کے قافلے بھی شریک ہوں گے۔ مارچ کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ احمد اقبال رضوی کریں گے۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے اعلان کیا کہ تمام زائرین کو قانونی دستاویزات کے ہمراہ سفر کرنا ہوگا اور صرف وہی افراد ایران بارڈر کراس کر سکیں گے جن کے پاس مکمل و درست سفری دستاویزات موجود ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ پوری شیعہ قوم، زائرین کو ریمدان بارڈر تک پہنچانے کے لیے ساتھ چلے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مارچ صرف زائرین کے حقوق کا نہیں، بلکہ مذہبی آزادی کے تحفظ اور شعائر حسینی کے دفاع کا بھی سفر ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زائرین کے خلاف کسی قسم کی غیر قانونی پابندی یا رکاوٹ نہ ڈالی جائے، ورنہ احتجاج کا دائرہ پورے ملک میں پھیل جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • فلسطین سے کشمیر تک عالم اسلام جل رہا ہے، قاضی زاہد حسین
  • پاکستان کا عالمی برادری سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت ختم کرانے کے لیے فوری اقدام کا مطالبہ
  • پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل کیوں نہ پہنچ سکے؟
  • غزہ کے مقبوضہ فلسطین سے الحاق کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، مصر کی وارننگ
  • بنگلادیش میں کا عام انتخابات کا اعلان
  • جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، ہر طرف قومی پرچموں کی بہار
  • بلاول بھٹو کا یوم آزادی بھارت سے جنگ جیتنے کے جشن کے طور پر منانے کا اعلان
  • الاقصیٰ پر اسرائیلی وزرا اور آبادکاروں کا دھاوا قابل مذمت ہے، وزیراعظم پاکستان
  • ایم ڈبلیو ایم کا 6 اگست کو کراچی سے ریمدان بارڈر تک احتجاجی مارچ کا اعلان
  • غزہ میں خوراک کی شدید قلت،پاکستان کابڑا قدام