ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہمارا جواب فیصلہ کن ہوگا، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ نے بھارتی بربریت پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ رات بھارت کے بلااشتعال وحشیانہ حملے میں 26معصوم پاکستانی شہید ہوئے، ہم اس دل دہلا دینے والے سانحے پر سوگوار ہیں، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہیدوں کے خون کے ہر قطرے کا بدلہ لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت پر کہا ہے کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہمارا جواب فیصلہ کن ہوگا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ رات بھارت کے بلااشتعال وحشیانہ حملے میں 26 معصوم پاکستانی شہید ہوئے، ہم اس دل دہلا دینے والے سانحے پر سوگوار ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہیدوں کے خون کے ہر قطرے کا بدلہ لیا جائے گا۔ پاکستان کا حوصلہ ناقابل شکست ہے، ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہمارا جواب فیصلہ کن ہوگا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ
پڑھیں:
علی امین گنڈا پور کا بیان پرتشدد سوچ کا عکاس ہے، طارق فضل چودھری
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ کل یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے، تحریک انصاف 6 اگست کو احتجاج کر لے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کو ایک ہی وقت میں حساس مقامات پر حملے کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا بیان پرتشدد سوچ کا عکاس ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ کل یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے، تحریک انصاف 6 اگست کو احتجاج کر لے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کا بیان پرتشدد سوچ کا عکاس ہے، امن و امان قائم رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے، 9 مئی کو ایک ہی وقت میں حساس مقامات پر حملے کیے گئے۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ شہروں کو بند کرنے کی بات کی، اپوزیشن ایشوز کی سیاست کرے۔ طارق فضل چودھری نے عبدالقیوم نیازی کی گرفتاری کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے۔