وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے بڑا پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو بتا دیا بھارت مزید کچھ نہیں کرے گا تو ہم بھی کچھ نہیں کریں گے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے حملہ کیا، ہم نے وعدے کے مطابق بھرپور جواب دے دیا، بھارت مزید کچھ نہیں کرے گا تو ہم نے دنیا کو بتا دیا ہے ہم بھی کچھ نہیں کریں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بھارت نے پہل کی تھی، ہم نے نہیں کی تھی، ہم نے بھارت کو جواب دیا، بھارت اب کچھ نہیں کرے گا تو ہم بھی بطور ذمہ دار ریاست کچھ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا کو ایک بار پھر بتا دیا ہے کہ پہلگام واقعے پر تحقیقات کے لیے تیار ہیں، ہم دنیا کے کسی بھی فورم پر اپنے آپ کو پیش کرنے  کے لیے تیار ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کچھ نہیں کریں گے بتا دیا دنیا کو ہم بھی

پڑھیں:

ایم آئی 6 نے دنیا بھر میں آن لائن بھرتیاں شروع کردیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 نے روس اور دنیا کے دیگر ممالک میں نئے جاسوسوں کی بھرتی کے لیے نیا طریقہ اپنا لیا۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی انٹیلی جنس سروس ایم آئی 6 نے ایک نیا آن لائن پورٹل شروع کیا ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ روس اور دیگر ممالک میں بھرتی کیے گئے جاسوسوں کو ڈارک ویب کے ذریعے محفوظ طریقے سے ایجنسی کو پیغامات بھیجنے کی اجازت دے گا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایم آئی 6 کے سبکدوش ہونے والے سربراہ رچرڈ مور اپنی آخری تقریر میں اس پورٹل کا اعلان کریں گے جسے سائلنٹ کورئیر کا نام دیا گیا ہے۔ خفیہ ایجنسی اپنے سرکاری یوٹیوب چینل پر بھی پورٹل کے حوالے سے ہدایات شائع کرے گی تاکہ بھرتی ہونے والوں کو دشمن انٹیلی جنس سرگرمیوں یا دہشت گردی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں مدد ملے۔ بیان میں کہا گیا کہ آج ہماری درخواست ان لوگوں سے ہے جو عالمی عدم استحکام، بین الاقوامی دہشت گردی یا دشمن ریاستی انٹیلی جنس سرگرمیوں کے بارے میں حساس معلومات رکھتے ہیں۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ ایسے لوگ آن لائن ایم آئی 6 سے محفوظ طریقے سے رابطہ کریں، ہمارے دروازے آپ کے لیے کھلے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے لیے جاسوسی کرنے کے خواہشمندوں کے لیے مشورہ ہے کہ وہ ٹور براؤزر ڈاؤن لوڈ کریں اور ایسی ڈیوائس استعمال کریں جو ان سے ذاتی طور پر منسلک نہ ہو۔ ایم آئی 6 نے کہا کہ وہ پہلی بار ڈارک ویب کا استعمال کر رہی ہے تاکہ روس اور دنیا بھر میں رہنے والے جاسوسوں کو ان کے خلاف خطرات کو کم کرنے کی اجازت دی جا سکے۔ یہ نقطہ نظر امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کی طرز پر ہے جس نے 2023 ء میں سوشل میڈیا چینلوں پر وڈیوز شائع کیں تاکہ ممکنہ روسی جاسوسوں کو راغب کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ رچرڈ مور ستمبر کے آخر میں ایم آئی 6 کے سربراہ کے طور پر اپنی 5سالہ مدت سے سبکدوش ہو رہے ہیں جبکہ ان کی جگہ بلیز میٹریویلی لیں گی جو ایجنسی کی سربراہی کرنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف جتنا مضبوط وزیراعظم 78 برس میں نہیں آیا، رانا ثنااللہ
  • سعودیہ پاکستان دفاعی معاہدے کے بعد بھارت اپنے زخم چاٹ رہا ہے؛ رانا تنویر حسین
  • ملک میں نئے صوبے بنانے کا شور تو ہے لیکن عملی کام نہیں ہورہا، رانا ثنااللہ
  • غزہ تباہی کی بدترین سطح پر، دنیا کو اسرائیل سے ڈرنا نہیں چاہیے: اقوام متحدہ
  • رانا تنویرحسین،مرادعلی شاہ کا آئندہ سال کیلئے گندم پالیسی پرتبادلہ خیال
  • دنیا اسرائیل کی دھمکیوں سے مرعوب نہ ہو، انتونیو گوتیریس
  • معاہدے کے بعد افغانستان سے دہشتگردی بھی سعودی عرب پر حملہ: رانا ثناء 
  • ایم آئی 6 نے دنیا بھر میں آن لائن بھرتیاں شروع کردیں
  • رانا ثناء کا بیان آیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد بذریعہ بی آئی ایس پی نہیں کرینگے: یوسف رضا گیلانی
  • وسائل ہوں سعودی عرب اور طاقت پاکستان کی ہو تو دنیا میں کس میں جرأت ہے ہمارے مقابلے کی، رانا ثنااللہ کا دفاعی معاہدے پر ردعمل