بھارتی فوج نے ایل او سی بٹل سیکٹر کے سامنے دو پوسٹوں پر گھٹنے ٹیک دیے، سیکیورٹی ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
بھارت بزدلانہ حملے کے بعد پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی پر گھٹنے ٹیکنے لگا، بھارتی فورسز کے خلاف پاک فوج کی جوابی کارروائی جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ایل او سی بٹل سیکٹر کے سامنے 2 پوسٹوں پر گھٹنے ٹیک دیے، جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فوج نے دونوں پوسٹوں پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔
ایل او سی پر دھرمسال پوسٹ 1 اور 2 میں بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیکے، بھارتی فوج کا سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست تسلیم کرنا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کے مکروہ حملے کا جواب دے کر اس تاریکی رات کو چاند رات بنا دیا، بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے بھارت کے ساتھ تانے بانے ملتے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج موثر اور بھرپور جواب دے رہی ہے۔
ایل او سی پر بھارتی فوج کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں، بھارتی جارحیت کا جواب پاک فوج بھرپور طریقے سے دے رہی ہے، پاک فوج کی گولہ باری کے بعد بھارتی پوسٹ دھویں کی لپیٹ میں ہے، پاکستانی افواج کی کارروائیوں سے بھارتی فوج کے قدم اکھڑ چکے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی بھارتی فوج کی پوسٹوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی مزید دو پوسٹس کو تباہ کر دیا، بھارتی جارحیت کا جواب پاک فوج بھرپور طریقے سے دے رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی ذرائع بھارتی فوج نے ایل او سی پاک فوج فوج کی
پڑھیں:
سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :