اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ترجمان خیبر پختونخوا حکومت و مشیر اطلاعات وزیر اعلیٰ بیرسٹر محمد علی سیف نے رات کے اندھیرے میں پاکستان پر بھارتی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی مکمل تیاری کرلی ہے اور حکومت ریاست کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے ان حالات میں قومی یکجہتی کے لیے عمران خان رہا کرنے اور اعتماد میں لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

پشاور میں صوبائی حکومت کی تیاریوں اور بھارتی جارحیت پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پوری قوم متحد ہے اور بھارت کو جارحیت کا منہ توار جواب مل گیا۔

انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ اس وقت پوری قوم متحد ہو اور ملک کے لیے سب ایک پیج پر ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ یہی وقت کی ضرورت ہے کہ عمران خان کو رہا کیا جائے اور ان کو وہ تمام آئینی اور قانونی حقوق دیے جائیں جو پاکستان کے ایک شہری، سابق وزیراعظم، سب سے مقبول لیڈر اور سب سے مقبول جماعت کے سربراہ کی حیثیت سے ان کو حاصل ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کی جماعت موجودہ وفاقی حکومت کو نہیں مان رہی اور جعلی حکومت قرار دے رہی ہے تو کیا عمران خان شہباز شریف کے ساتھ ایک میز پر بیٹھیں گے تو ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’دیکھیں جب بات پاکستان، قومی مفاد اور قومی یکجہتی کی آتی ہے تو وہاں پر آپ کو پتا ہی ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہوگی کیوں کہ عمران خان نے ہمیشہ اپنی پارٹی کو بھی کہا ہے اور خود بھی انہوں نے اپنے سیاسی مخالفین کی طرف دوستی اور مفاہمت کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ اگر کسی نے وہ ہاتھ جھٹکا ہے تو وہ ان کے سیاسی مخالفین ہی ہیں‘۔

کیا ان حالات میں عمران خان شہباز شریف کے ساتھ بیٹھیں گے؟ سنئیے بیرسٹر سیف کا جواب pic.

twitter.com/N0hpjnpYtx

— WE News (@WENewsPk) May 7, 2025


بیرسٹر سیف نے کہا کہ ان کی جماعت شہباز شریف کو یقیناً فارم 47 کا جعلی وزیراعظم سمجھتی ہے لیکن چونکہ ڈیفیکٹو سچویشن ہے اور وہ وہاں بیٹھے ہیں تو اس لیے ان کی حکومت، ان کے وزرا کے ساتھ پہلے بھی ہماری بات چیت ہوئی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان ان کے ساتھ ہمیں بات چیت کی اجازت دیں گے۔

’مشرقی سرحد تو مغربی سرحد پر بھارتی دہشتگردی کا خدشہ ہے‘
بیرسٹر سیف نے کہا کہ بھارت نے مشرقی سرحد حملہ کیا ہے جبکہ مغربی سرحد پر اس کی ایما پر دہشتگردی کا خدشہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انڈیا مغربی سرحد پر ہمیشہ دہشتگردوں کو استعمال کرتا آیا ہے اور یہ جو خوارج ہیں یہ اس کی ایما پر ہی دہشتگردی پھیلا رہے ہیں۔

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بے بتایا کہ پولیس کو خصوصی ہدایت دی گئی ہیں کہ بھارتی ایما پر دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور پولیس الرٹ ہے۔
مزیدپڑھیں:بچے نے ماں کے فون سے 70 ہزار لالی پاپ آرڈر کردیے

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے کے ساتھ ہے اور سیف نے کے لیے

پڑھیں:

گلگت بلتستان ، انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے 4 ارب کے فنڈز کا اعلان

وفاق اور گلگت بلتستان حکومت قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کریں گے، وزیراعظم
شہباز شریف نے حالیہ بارشوں،سیلاب سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم کیے،خطاب

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز کا اعلان کر دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی، شہبازشریف نے متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم کئے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، وفاق اور گلگت بلتستان حکومت قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کریں گے، انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے 4 ارب روپے فنڈ کا اعلان کرتا ہوں۔شہباز شریف نے کہا کہ وزیرمواصلات فوری طور پر انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے اقدامات کریں، ان تمام مسائل سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو مربوط اقدامات کرنا ہوں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سیمتاثرہ ملکوں میں سرفہرست ہے، کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں تیزبارشیں اور طغیانی آئی، جاں بحق افراد کے بلندی درجات اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ کابینہ ارکان کے ساتھ گلگت بلتستان میں متاثرہ افراد سے اظہار ہمدردی کے لیے آیا ہوں، بارشوں اور سیلاب سے متعدد افراد جاں بحق ہوئے اور املاک کو نقصان پہنچا، ایڈوانس وارننگ سسٹم وقت کی ضرورت ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگست کیآخرتک دوبارہ گلگت کا دورہ کروں گا، جب تک آپ اپنے گھروں میں آباد نہیں ہوتے میں آتا رہوں گا، 100 میگاواٹ کا سولرسسٹم منصوبہ رواں مالی سال مکمل ہو جائے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ دورے میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھیں گے، سکردو میں بھی دانش سکول قائم کیا جائیگا، نوجوانوں پر سرمایہ کاری کل کا مستقبل محفوظ کرنے کے مترادف ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم نے دفاتر میں وقت کی پابندی نہ کرنے کا سخت نوٹس لے لیا
  • حکومت نے کل عوام کا سمندر دیکھا، عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا، بیرسٹر سیف
  • اسمال انڈسٹریز کا فروغ، وزیراعظم شہباز شریف نے خوشخبری سنادی
  • کوئی ڈیل نہیں ہوگی اب ہم عمران خان کی رہائی یقینی بنا کر دم لیں گے، بیرسٹر گوہر
  • عمران خان کی رہائی یقینی بناکر دم لیں گے: بیرسٹر گوہر
  • عمران خان کی رہائی کو یقینی بناکر دم لیں گے: بیرسٹر گوہر
  • وزیراعظم شہباز شریف کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار
  • گلگت بلتستان ، انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے 4 ارب کے فنڈز کا اعلان
  • گلگت بلتستان کے انفراسٹرکچر کی بحالی، وزیراعظم کا 4 ارب روپے امداد کا اعلان
  • ایوان میں نعرے لگانے سے نہیں بات چیت سے مسائل حل ہوں گے، وزیر قانون کی اپوزیشن کو پیش کش