اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مئی 2025ء) پاکستان کی سپریم کورٹ نے آج سات مئی بروز بدھ اپنے ایک سابقہ فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے خلاف مقدمات چلانے کی اجازت دے دی۔ اس فیصلے میں وزارت دفاع کی اس اپیل کو منظور کر لیا گیا، جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد 2023ء میں ہونے والے ہنگاموں کے دوران گرفتار کیے گئے افراد کے خلاف کارروائی کی توثیق کی گئی تھی۔

عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں شدید احتجاج اور پرتشدد مظاہرے شروع ہو گئے تھے، جن میں حکومت کے مطابق چاروں صوبوں میں کل 39 فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ان مظاہروں کے دوران 100 سے زائد شہریوں کو حراست میں لے کر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے، جن میں سے کچھ کو دس دس سال تک قید کی سزائیں سنائی گئیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی سپریم کورٹ نے ابتدائی طور پر ان کارروائیوں کو آئین کے منافی قرار دیا تھا، تاہم اب نئے فیصلے میں ان کو قانونی حیثیت دے دی گئی ہے۔

حزب اختلاف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان نے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ''فوجی قوانین کا مقصد مسلح افواج کے اندر نظم و ضبط قائم رکھنا ہوتا ہے۔ ان قوانین کو عام شہریوں پر لاگو کرنے کے لیے کبھی نہیں بنایا گیا تھا۔‘‘

عمران خان اس وقت بدعنوانی کے الزامات میں جیل میں قید ہیں۔ اگرچہ گزشتہ سال انتخابات سے قبل ان کے خلاف بعض مقدمات کالعدم قرار دے دیے گئے تھے، تاہم متعدد دیگر الزامات کے تحت وہ اب بھی حراست میں ہیں۔

شکور رحیم، اے ایف پی کے ساتھ

ادارت: مقبول ملک

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

سپریم کورٹ کے اے سی گیس پلانٹ میں دھماکہ‘ 12 افراد زخمی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں اے سی گیس پلانٹ میں دھماکے سے بارہ افراد زخمی ہوگئے جبکہ عمارت لرز گئی۔ دھماکا سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں واقع کینٹین میں اے سی گیس کے پلانٹ میں ہوا، دھماکے کے بعد وکلاء اور سپریم کورٹ عملے کے افراد باہر نکل آئے۔ سپریم کورٹ سٹاف کینٹین میں اے سی کی مرمت کا کام جاری تھا کہ اس دوران زور دار دھماکا ہوا، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کینٹین میں 10 بج کر 55 منٹ پر اے سی گیس کا دھماکا ہوا، جس میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔ 3 زخمیوں کو پمز ہسپتال اور 9 کو پولی کلینک منتقل کیا گیا جبکہ 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ کینٹین میں کئی روز سے گیس لیک ہورہی تھی، ماہرین نے بھی کلیئر کر دیا ہے کہ دھماکا گیس کا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اے سی ٹیکنیشن زیادہ زخمی ہیں، ایک ٹیکنیشن کا 80 فیصد جسم جھلس گیا۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر دھماکے کا ایک زخمی دم توڑ گیا
  • بروقت انصاف ہر شہری کا حق ہے، سپریم کورٹ کا سول مقدمات میں تاخیر پر اظہارِ افسوس
  • سپریم کورٹ گیس لیکج دھماکے میں زخمی نوجوان دم توڑ گیا
  • سپریم کورٹ کے اے سی گیس پلانٹ میں دھماکہ‘ 12 افراد زخمی
  • کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟
  • کراچی میں کیمرے چالان کر سکتے ہیں، دندناتے مجرموں کو کیوں نہیں پکڑ سکتے؟ شہریوں کے سوالات
  • سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں سلنڈردھماکا،4افرادزخمی
  • غیر قانونی طور پر ایران جانیوالے 29افغانی اور 21 پاکستانی گرفتار
  • سپریم کورٹ کا 24سال بعد فیصلہ، ہائیکورٹ کا حکم برقرار،پنشن کے خلاف اپیل مسترد
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد