شہری آبادی کو نشانہ بنایا بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا کھلا ثبوت ہے، مرکزی انجمن امامیہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
مرکزی انجمنِ امامیہ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے ملت جعفریہ ایسے کسی بھی جنگی صورت حال میں اپنے ایمان کامل کے ساتھ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہم پاکستان کو بنانے والوں میں شامل تھے، آج بھی پاکستان کو بچانے والوں کی صفِ اول میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمنِ امامیہ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزی اور بزدلانہ حرکتوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارت کی جانب سے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنانا نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ اس کی پست ذہنیت اور ریاستی دہشت گردی کا کھلا ثبوت ہے۔ بھارت بارہا پہلگام جیسے خود ساختہ واقعات کو جواز بنا کر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز پروپیگنڈا کرتا رہا ہے، لیکن اب اس نے حد پار کرتے ہوئے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ایسے بزدلانہ حملے نہ ہمیں ڈرا سکتے ہیں، نہ ہمارے عزم کو کمزور کر سکتے ہیں۔ بھارت اپنے اندرونی خلفشار، انسانی حقوق کی پامالیوں اور ریاستی دہشت گردی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان پر جھوٹے الزامات لگاتا ہے۔ لیکن پاکستان اب مزید صبر کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔ بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ، فیصلہ کن اور عبرتناک جواب دیا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ملت جعفریہ ایسے کسی بھی جنگی صورت حال میں اپنے ایمان کامل کے ساتھ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہم پاکستان کو بنانے والوں میں شامل تھے، آج بھی پاکستان کو بچانے والوں کی صفِ اول میں ہیں۔ مرکزی انجمنِ امامیہ بھارت کو خبردار کرتی ہے کہ ہم حسینی فکر کے پیروکار ہیں، مظلوم کے ساتھ کھڑے ہونے اور ظالم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا درس لے کر آئے ہیں۔ ہمارے صبر کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ بھارت جان لے اگر پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا گیا تو ہر حسینی سینہ ایک سپاہی کا کردار ادا کرے گا اور ماضی کے حملوں کا بھی حساب لیا جائے گا۔ ہم حسینی ہیں! ہمارا راستہ کربلا کا راستہ ہے۔ جہاں حق کے لیے سر کٹایا جاتا ہے، مگر باطل کے سامنے جھکا نہیں جاتا، ہم عالمی برادری، انسانی حقوق کے اداروں اور اقوامِ متحدہ سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت کی جارحیت کا نوٹس لیا جائے اور جنوبی ایشیا کو جنگ کی طرف دھکیلنے والی ریاست کو لگام دیا جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کو بھارت کی
پڑھیں:
’‘بوکھلاہٹ کے شکار بھارت نے اسرائیلی ساختہ ڈرون سے پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا
بھارت کے بزدلانہ حملے پر پاکستان کی عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ بھارتی جارحیت کا جواب دے رہے ہیں جب کہ بوکھلاہٹ کے شکار بھارت نے اسرائیلی ساختہ ڈرون سے پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی عوام نے افواجِ پاکستان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، گھوٹکی کے عوام نے افواجِ پاکستان کے ساتھ ہر محاذ پر شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم ظاہر کیا۔
افواجِ پاکستان نے بھارت کے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بوکھلاہٹ کے شکار بھارت نے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، ہیروپ ڈرونز کو افواج پاکستان نے کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا پاکستانی عوام کا جوش و جذبہ انتہا پسند مودی کے منہ پر زور دار طماچہ ہے۔