25 اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرون گرانے کے باوجود سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
25 اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرون گرانے کے باوجود سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہے، سوشل میڈیا پر اشیاء مہنگی ہونے کی خبریں پھیلائی جانے لگیں۔
سرکاری افسروں کے نام سے جعلی پیغامات گردش کرنے لگے، ایسا ہی ایک جعلی نوٹیفکیشن ڈی سی لاہور کے نام سے گردش میں آیا، جعلی نوٹیفکیشن میں ڈی ایچ اے فیز 8 اور عسکری 11 سے لوگوں کو انخلا کی ہدایت کی گئی۔
جیو فیکٹ چیک کی ٹیم نے اس نوٹیفکیشن کا تجزیہ کیا اور اسے فیک پایا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے بتایا سائرن بجنے کی جھوٹی خبریں پھیلا کر ہیجانی کیفیت پیدا کی جا رہی ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انتظامیہ خود اعلان کرے گی۔
عرفان میمن نے کہا کہ امن میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پونچھ میں بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی
ذرائع کے مطابق یہ کارروائی تحصیل مینڈھر کے علاقے سخی میدان میں ایک کھیت سے ڈرون نما چیز برآمد ہونے کے بعد شروع کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی تحصیل مینڈھر کے علاقے سخی میدان میں ایک کھیت سے ڈرون نما چیز برآمد ہونے کے بعد شروع کی گئی۔ بھارتی فورسز نے ڈرون نما چیز کو اپنے قبضے میں لینے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا جو آخری اطلاعات آنے تک جاری تھا۔