راولپنڈی: 9 مئی کے واقعات کے 2 سال مکمل، ٹرائل حتمی مراحل میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کے واقعات کے 2 سال مکمل ہو گئے، اب ملزمان کے ٹرائل حتمی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں۔ راولپنڈی میں 9 مئی کے واقعات کے کل 12 مقدمات درج ہیں۔
سانحۂ 9 مئی میں ملوث 25 مجرموں کو 2 تا 10 سال قیدِ با مشقت کی سزائیں سنا دی گئیں۔
9 مئی مقدمات کے ملزمان میں بانیٔ پی ٹی آئی اور دیگر مرکزی رہنما بھی شامل ہیں۔
سپریم کورٹ نے مقدمات کا ٹرائل 4 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
ملزمان سے غیر قانونی ڈالرز کی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی کے شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے آئی آئی چند ریگر روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت زین العابدین اور آصف کے نام سے ہوئی، جو بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔ چھاپہ مار کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 11 ہزار 300 برطانوی پاؤنڈ اور 12 ہزار 500 سعودی ریال برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان سے غیر قانونی ڈالرز کی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی کے شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے تسلی بخش جواب نہ دے سکے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔