جی ایچ کیو حملہ کیس؛ ویڈیو لنک ٹرائل باقاعدہ عدالت میں چیلنج، کل سماعت کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
راولپنڈی:
جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان کے ویڈیو لنک پر ٹرائل سے متعلق نوٹیفکیشن باقاعدہ ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کر دیا گیا۔
سلمان اکرم راجا اور فیصل محمود ملک ایڈووکیٹس نے نوٹیفکیشن چیلنج کیا، آئینی پٹیشن کو ڈائری نمبر لگ گیا اور کل جمعرات 25 ستمبر کو سماعت کا امکان ہے۔
درخواست مین موقف اپنایا کہ آئین پاکستان آرٹیکل 10 اے کے تحت فیئر ٹرائل کا قانونی حق دیتا ہے۔
استدعا کی گئی کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کا جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک ٹرائل کالعدم قرار دیا جائے، عمران خان کو اڈیالہ جیل سے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا جائے اور جب تک پٹیشن کا فیصلہ نہیں ہوتا حکم امتناع جاری کیا جائے۔
درخواست گزار کے مطابق عدالت ویڈیو لنک کے بجائے واٹس ایپ کال پر سماعت کر رہی ہے، فیئر ٹرائل کے لیے وکلاء کی ملزم سے سماعت کے دوران قانونی مشاورت ضروری ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ ویڈیو ٹرائل نوٹیفکیشن غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا جائے، آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت شفاف ٹرائل قانون پر سختی سے عملد رآمد حکم دیا جائے۔ ووڈیو لنک اور واٹس اِیپ کال تمام ٹرائل کالعدم قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز درخواست پر اعتراض لگایا گیا تھا جس کے بعد وکلاء نے آج دوبارہ درخواست دائر کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت میں سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی رہائی فورس سے متعلق درخواست پر سماعت 29جولائی کو ہوگی،خیبرپختونخوا میں 9مئی مقدمات کی واپسی کیخلاف اپیل بھی 29جولائی کو مقررکردی گئی۔
چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا، عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،آئینی عدالت نے 9مئی مقدمات کی واپسی پرحکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔
نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ جاری کردیاگیا
ریڈیو پاکستان نے حملہ کیس واپس لینے کاخیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ چیلنج کیا ہے،ریڈیو پاکستان نے مقدمہ خیبرپختونخوا سے منتقل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔
مزید :