آئی پی ایل میچ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں کی دوڑیں لگ گئیں ،ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
دھرم شالہ(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر دھرم شالہ میں آئی پی ایل میچ منسوخ ہونے کے بعد کھلبلی مچ گئی حتیٰ کہ کھلاڑی بھی ایک دوسرے کی بسوں میں سوار ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اسٹیڈیم دھرم شالہ میں میچ منسوخ ہونے کے بعد افرا تفری کی صورتحال پیداگئی، آئی پی ایل کھلاڑیوں کو فوراً بس میں جانے کی ہدایت کی گئی جس کے بعد افراتفری کی صورتحال میں آئی پی ایل فرنچائزز کی ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کی بسوں میں سوار ہوگئے۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل میں پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹل کے درمیان جاری میچ کی پہلی اننگز کے گیارہویں اوور کے بعد میچ ختم کردیا گیا تھا، میچ کے ختم ہونے کی وجہ برقی روشنیوں کی خرابی قرار دیا گیا تاہم بعد میں چیئرلیڈر کی ویڈیو نے بھارتیوں کا جھوٹ بے نقاب کردیا۔
بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملوں کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائیوں کے باعث بھارت نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) غیر معینہ مدت کیلئے معطل کردی ہے۔
اس ویڈیو میں اپ واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ گزشتہ کل IPL میچ جب معطل ہوا تو انڈیا کے کھلاڑی کس طرح بھاگ رہے ہیں اپ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں اور ویڈیو بنانے والا کھلاڑیوں کو کہہ رہا ہے کہ آرام سے کچھ نہیں ہونے والا
انڈیا میں خوف و ہراس پھیلا چکا ہزاروں لوگ انڈیا چھوڑ رہے ہیں pic.
— Ikramullah Naseem (@realikramnasim) May 9, 2025
مزیدپڑھیں:فیک نیوز پر بھارتی چینل “آج تک” کی معافی، دوہرا معیار بے نقاب
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ا ئی پی ایل کے بعد
پڑھیں:
بھارت میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعروں نے ہلچل مچادی، ویڈیو وائرل
بھارت کے شہر گوا میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعروں کو دیکھ کر ہلچل مچ گئی جس کے بعد 9 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی رات شمالی گوا کے علاقے باگا اور ارپورہ میں 2 مختلف واقعات پیش آئے جس میں دکانوں کے ایل ای ڈی سائن بورڈز پر پاکستان زندہ باد کے نعرے دکھائی دیئے۔
پولیس کے مطابق 9 افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پہلا واقعہ 9 بجکر 50 منٹ پر جبکہ دوسرا 10 بجکر 18 منٹ پر پیش آیا۔
View this post on InstagramA post shared by Logkyakahenge (@log.kya.kahenge)
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں دکانداروں کو حراست میں لے کر ایل ای ڈی بورڈز کو منقطع کردیا، دونوں دکانداروں کے خلاف ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے کے جرم میں الگ الگ ایف آئی آر درج کرلی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ یہ کارروائیاں جان بوجھ کر کی گئی تھیں یا کسی نے سسٹم کو ہیک کیا تھا۔