بھارت غیرذمہ درانہ صحافت کے ذریعے نفرت پھیلا رہا ہے، کامران ٹیسوری
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ہماری لڑائی بھارتی وزیراعظم کی انتہا پسندانا سوچ سے ہے، بھارت کے ہندو، سکھ یا مسلمان عوام سے نہیں، ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ بھارتی اینکرز جھوٹ اور غیر ذمہ درانہ صحافت کے ذریعے نفرت پھیلا رہے ہیں۔ شہر قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ہماری لڑائی مودی کی انتہا پسندانا سوچ سے ہے، بھارت کے ہندو، سکھ یا مسلمان عوام سے نہیں، ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے حملوں کی شروعات کی، اب وقت آگیا ہے کہ بھرپور جواب دیا جائے، پاکستانی فنکار، اینکرز اور ہر مکتبِ فکر کے افراد سوشل میڈیا پر مودی کی بزدلانہ جارحیت کےخلاف متحد ہو کر آواز بلند کریں۔ کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
عام سمجھدار بھارتی کو کسی عام پاکستانی سے نفرت نہیں ہوتی، انڈین سرمایہ کار
بھارتی سرمایہ کار بسنت مہیشواری نے کہا ہے کہ ایک عام سمجھدار بھارتی کو کسی عام پاکستانی سے نفرت نہیں ہوتی۔
بھارت کے نامور سرمایہ کار بسنت مہیشواری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا ’میری ٹائم لائن پر بہت سے پاکستانی لکھ رہے ہیں، لیکن میں اُنہیں پڑھ نہیں سکتا کیونکہ ان کے اکاؤنٹس یہاں بند کردیے گئے ہیں۔‘
There are many Pakistanis writing on my timeline but I can’t read them as their accounts are withheld here.
The average Indian with common sense doesn’t hate the average Pakistani. He hates terrorism & he hates innocent killings.
I am sure the average Pakistani thinks likewise.
— Basant Maheshwari (@BMTheEquityDesk) May 9, 2025
بھارتی سرمایہ کار نے لکھا کہ ایک عام سمجھدار بھارتی کو کسی عام پاکستانی سے نفرت نہیں ہوتی، وہ دہشتگردی اور بے گناہوں کے قتل سے نفرت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ایک عام پاکستانی کی سوچ بھی کچھ ایسی ہی ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارت پاکستان سرمایہ کار نفرت