وزیراعلیٰ سندھ کا 35 ویں نیشنل گیمز 6 تا 13 دسمبر کراچی میں کرانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
کراچی:
وزیراعلیٰ سندھ نے 35ویں نیشنل گیمز 6 سے 13 دسمبر تک کراچی میں کرانے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی تاکہ 35 ویں نیشنل گیمز 2025 کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات کو صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔
پی او اے کے وفد کی قیادت صدر عارف سعید نے کی جبکہ سینئر نائب صدر محترمہ فاطمہ لاہوری، سیکریٹری جنرل خالد محمود اور سندھ کے سیکریٹری احمد علی راجپوت بھی وفد میں شامل تھے۔ وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور سیکریٹری کھیل علیم لغاری بھی موجود تھے۔
سیکریٹری عبدالعلیم لاشاری نے نیشنل گیمز کی تیاریوں، لاجسٹکس اور منصوبہ بندی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے باضابطہ اعلان کیا کہ کراچی 6 سے 13 دسمبر 2025 تک 35 ویں نیشنل گیمز کی میزبانی کرے گا۔ انہوں نے اس موقع کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ گیمز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق منعقد کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ کھلاڑیوں کو تربیت، طبی سہولیات، سفری سہولیات اور جدید انفراسٹرکچر سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ ایک اہم پیشرفت کے طور پر وزیراعلیٰ نے نئے سوئمنگ پول کی تعمیر اور جدید الیکٹرانک ٹائمنگ و اسکورنگ سسٹمز کی فراہمی کا اعلان کیا۔
اس موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن، حکومت سندھ اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر بھی دستخط کیے گئے تاکہ گیمز کے انعقاد کے لیے ایک مربوط فریم ورک قائم کیا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیشنل گیمز
پڑھیں:
معرکہ حق کے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں: مراد علی شاہ
فائل فوٹوسندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صرف ماضی یاد کرنے نہیں بلکہ بہتر مستقبل کا اعادہ کرتے ہیں۔
کراچی میں منعقدہ یوم آزادی کی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے افواجِ پاکستان کی بہادری اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ آزادی فخر، شکرگزاری اور اتحاد کا پیغام لاتا ہے، خصوصی بچوں کے ساتھ جشن آزادی منانا اعزاز ہے۔
وزیر ثقافت و سیاحت سندھ ذوالفقار علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج خصوصی بچے یہاں پر چیف گیسٹ ہیں، وزیراعلیٰ کی قیادت میں تمام محکمے پروگرامز منعقد کر رہے ہیں، آج رات حیدرآباد میں بڑا میوزیکل ایونٹ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معرکہ حق میں پاک افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔
یومِ آزادی کی تقریب میں خصوصی بچوں نے قومی نغموں پر ٹیبلو پیش کیا۔