آئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس10اور11مئی عارضی بجلی بندش کا شیڈول WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )کے ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

مورخہ10مئی 2025 ، صبح09:00 بجے سے دن12:00بجے تک، راولپنڈی سٹی سرکل،شالمار ٹائون،ظفرالحق،کمیٹی چوک،خیابان سرسید،بنی،کٹاریاں فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،پڑیال فیڈر، صبح08:00 بجے سے دن13:00بجے تک، اسلام آباد سرکل،کری،رہاڑہ،سی ایم پاک زونگ،آئسولیشن ہسپتال،PHA-1 فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل، سیکٹر۔IV،ائر پورٹ سوسائٹی،ڈھوک حکمداد،تماسمہ آباد،کٹاریاں،ہولی فیملی،بنی،ایف بلاک،رینج روڈ،سہام،چاکرہ فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل،VVIP، MES، PAF،رحمت آباد۔I،چکلالہ،گوالمنڈی،جناح روڈ،موہن پورہ،عسکری۔7،سٹیٹ بینک،سی ایم ایچ فلیٹس،سر سید روڈ،ایف ایف سی،خادم حسین روڈ،آدم جی روڈ، فیڈرز، اٹک سرکل، لانی والہ،تنزعہ ڈیم،فتح جنگ سٹی۔II،فتح جنگ رورل،اٹک کینٹ فیڈرز،صبح08:00بجے تا شام 06:00بجے تک، جی ایس او سرکل،سٹی۔II،سہیکہ۔II،خادم آباد،نڑ فیڈرز،مورخہ11مئی 2025 ، صبح08:00 بجے سے دن13:00بجے تک، اسلام آباد سرکل،بری امام،F-6/2،خیابان اقبال،پیر سوہاوہ فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل،نیسٹ روڈ فیڈر،صبح08:00بجے تا شام 06:00بجے تک، جی ایس او سرکل،ڈھڈیال رورل فیڈر اور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربجلی کی قیمت میں ایک روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہنگامی حالات میں امدادی کاموں کی تربیت دینے کا فیصلہ، اسلام آباد میں سیکڑوں نوجوان سامنے آگئے اسلام آباد کی تمام بڑی عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دیئے گئے، ڈپٹی کمشنر وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی ڈرل مشقیں کرنے کا فیصلہ سی ڈی اے نے جدید فائر فائٹنگ فورس قائم کر دی، ہنگامی حالات سے نمٹنے کی مکمل تیاری جڑواں شہروں کی تاجر برادری کا بھارتی جارحیت کیخلاف اور افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دس مئی کو ر یلی نکالنے کا اعلان کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی اصل قیمت پر نظرِ ثانی ناگزیر: ماہرین TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کی فضائی حدود عارضی طور پر بند، نوٹم جاری

کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کی فضائی حدود عارضی طور پر بند، نوٹم جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز

کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے، فضائی حدود کی عارضی بندش کے حوالے سے نوٹس ٹو ایئرمین (نوٹم) جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کے ہوائی اڈے جمعرات کو دوپہر 12 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔

پی اے اے کے ترجمان سیف اللہ خان کی جانب سے جاری بیان میں مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ ایئرلائنز کے ساتھ رابطے میں رہیں تاکہ تازہ ترین معلومات سے آگاہ رہیں، پی اے اے نے فیصلے کے لیے نوٹم بھی جاری کیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملکی کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر ہورہا ہے، ضائی حفاظت کے پیش نظر کچھ روٹس کو حفظ ماتقدم کےطور پر محدود کردیا جاتا ہے جس سے اس سیکٹر کی پروازیں متاثر ہوتی ہیں۔

ترجمان کے مطابق روٹس کی عارضی بندش کا فیصلہ ملکی ائیرلائنز کے اثاثوں اور مسافروں کی اپنی حفاظت کی خاطر کیا جاتا ہے، مسافروں سے درخواست ہے کہ معاملے کی نزاکت کا ادراک کریں اور ائیرلائن عملے سے تعاون کریں۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے پی آئی اے کال سینٹر سے ان کے دستیاب فون نمبر پر آگاہ کیا جارہا ہے، پی آئی اے ڈائیورٹ ہونے والی پروازوں کےمسافروں کی مکمل دیکھ بھال کررہا ہے جس میں ان کے قیام و طعام کا بندوبست شامل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے گزشتہ روز ایک نوٹم جاری کرتے ہوئے ملک بھر کے بیشتر فضائی راستوں پر فضائی حدود کی بحالی کا اعلان کیا تھا جبکہ چند فضائی راستے اگلے 24 گھنٹے تک بند رہنے سے آگاہ کیا تھا۔

اتھارٹی نے تصدیق کی تھی کہ اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی کی فضائی حدود مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہیں۔

ایک علیحدہ نوٹم میں مزید کہا گیا تھا کہ لاہور فلائٹ ریجن میں فضائی ٹریفک کے راستے کے کچھ حصے آپریشنل وجوہات کی بنا پر 9 مئی کو دوپہر 12 بجکر 20 منٹ تک تمام بلندیوں پر بند رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگجرات، ڈنگہ کے قریب کھیتوں میں ڈرون گرکرتباہ گجرات، ڈنگہ کے قریب کھیتوں میں ڈرون گرکرتباہ چین کی خوبصورتی کو ایک ساتھ دریافت کریں احمد سلیم کی فکری روایت نئی نسل تک منتقل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر محمد سلیم مظہر چین-روس مشترکہ پروڈکشن فلم ’ریڈ سلک ‘چین میں ریلیز کی جائے گی پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” ( انٹرنیشنل ورژن) روس کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر امریکہ نے چین کے ساتھ بات چیت کی امید کا اظہار کیا ہے، چینی وزارت خارجہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • فضائی حدود کی بندش، حج پروازوں کے بارے معلومات کیلئے ہیلپ لائن قائم
  • فلائٹ آپریشن کی بندش سے متعدد حج پروازیں منسوخ اور تعطل کا شکار
  • تھرپارکر میں 5 فیڈرز کی بجلی3 روز بعد بھی بحال نہ ہوسکی: ٹاون انتظامیہ
  • 4 حج پروازیں منسوخ،پروازوں کے شیڈول سے متعلق ہیلپ لائن قائم
  • سیکیورٹی خدشات، پی ایس ایل شیڈول میں تبدیلی کا امکان، بقیہ میچز اب کہاں ہوں گے؟
  • پی ایس ایل10 کے بقیہ میچز کراچی منتقل،آج راولپنڈی میں شیڈول میچ ملتوی
  • کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کی فضائی حدود عارضی طور پر بند، نوٹم جاری
  • آئیسکو حکام نے راولپنڈی اور گردونواح میں بلیک آوٹ کے احکامات کی کی تردید کر دی
  • بھارت کا حملہ: اسلام آباد اور پنجاب کے تعلیمی ادارے آج کے لئے بند،نوٹس جاری