Express News:
2025-06-24@07:23:41 GMT

سپریم کورٹ، موسم گرما کی چھٹیوں میں کمی

اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT

اسلام آباد:

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ہدایات پر سپریم کورٹ کے ججوں کی گرمیوں کی چھٹیوں محدود کردی گئی ہیں اور  عدالت عظمیٰ کے جج اب صرف ایک ماہ کی چھٹیاں کر سکیں گے۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے گرمیوں کی چھٹیوں میں کمی کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور سپریم کورٹ کے جج باری باری ایک ماہ کی چھٹی کر سکیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے جج 16 جون سے 8 ستمبر کے درمیان چھٹیاں لے سکیں گے اور 15 دن کے لیے جج اپنی مرضی کے اسٹیشن پر بھی کام کرسکیں گے۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آئینی بینچ میں شامل ججوں کی چھٹیاں مقدمات کی مصروفیات سے مشروط ہوں گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سپریم کورٹ کے

پڑھیں:

سپریم کورٹ نے سکولوں میں لائف سکلز ایجوکیشن کیلئے دائر درخواست پرآئندہ سماعت پر وفاقی و صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن طلب کرلئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2025ء)سپریم کورٹ نے سکولوں میں لائف سکلز ایجوکیشن کیلئے دائر درخواست پرا?ئندہ سماعت پر وفاقی و صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن طلب کرلئے۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ تمام سیکرٹری یہاں ہوں گے تو ایک مشترکہ لائحہ عمل بن سکے گا۔انھوں نے یہ ریمارکس پیرکے روزدیے ہیں۔ سپریم کورٹ میں سکولوں میں لائف سکلز ایجوکیشن کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5رکنی ا?ئینی بنچ نے سماعت کی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ اسلام ا?باد کے سکولوں کے بچوں کو لائف ایجوکیشن کی تربیت دی جارہی ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ تمام صوبوں کو وفاقی کے ساتھ ملکر اس پر حکمت عملی اپنانی ہوگی،وکیل سلمان اکرم نے کہاکہ پنجاب اور وفاق کی جانب سے جواب جمع کرائے جا چکے،مجھے ابھی جوابات کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بڑا تفصیلی جواب جمع کرایا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے خیبرپختونخوا کی جانب سے نمائندگی نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا،جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ مسئلہ ہے، وہ موجود ہی نہیں،عدالت نے تمام صوبوں کے جوابات کی کاپیاں درخواستگزار کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر وفاقی و صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن طلب کرلئے۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ تمام سیکرٹری یہاں ہوں گے تو ایک مشترکہ لائحہ عمل بن سکے گا۔کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ: مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں کی سماعت کیلئے نئی کازلسٹ جاری
  • سپریم کورٹ نے سکولوں میں لائف سکلز ایجوکیشن کیلئے دائر درخواست پرآئندہ سماعت پر وفاقی و صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن طلب کرلئے
  • سپریم کورٹ ، آرمڈ فورسزممبران کیلئے سی ایس ایس امتحان میں رعایتی پالیسی پر وفاق سے جواب طلب
  • اسکولوں میں لائف اسکلز ایجوکیشن کے حصول سے متعلق کیس: وفاقی و صوبائی سیکریٹری ایجوکیشن کو طلب
  • سپریم کورٹ: آرمڈ فورسز افسران کی سول سروس میں شمولیت، وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • جسٹس جمال مندوخیل کی والدہ کا انتقال، مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کی سماعت مؤخر
  • سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل کی والدہ انتقال کر گئیں
  • آئینی بینچ ججز کا روسٹر تبدیل، مخصوص نشستیں نظرثانی کیس کی سماعت پیر اور منگل کو نہیں ہوگی
  • وزیرصحت بلوچستان کا سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • سپریم کورٹ: مخصوص نشستوں کی پیر کو ہونے والی سماعت ملتوی ہونے کا امکان