صنم جاوید کی سٹرک بلاک کرنے کے مقدمہ میں ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
صنم جاوید کی سٹرک بلاک کرنے کے مقدمہ میں ضمانت منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس)انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی آٹھ فروری کو سٹرک بلاک کرنے اور احتجاج کے مقدمہ میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔
اے ٹی سی کے جج عرفان حیدر نے صنم جاوید کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔
ملزمہ کے خلاف تھانہ اسلام پورہ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے، ملزمہ کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہمارے صبر کی حد ختم ہوئی جس پر جواب دیا، اب بھارت رکے تو ہم بھی حملہ نہیں کرینگے: اسحاق ڈار ہمارے صبر کی حد ختم ہوئی جس پر جواب دیا، اب بھارت رکے تو ہم بھی حملہ نہیں کرینگے: اسحاق ڈار پاکستان کا بھارتی جارحیت کا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا: مریم نواز آئیسکو کا عملہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں پیش پیش پاک فوج کا وار؛ صرف 5 گھنٹے میں بھارتی غروردفن کردیا؛ دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور دشمن پر لرزہ طاری: عالمی میڈیا نے بھارت میں تباہی کے مناظر دکھانا شروع کردیے ’مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو‘، سابق کور کمانڈر کوئٹہ آصف غفور کی ٹوئٹCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: صنم جاوید کی
پڑھیں:
مودی حکومت نے بھارتی عسکری تجزیہ کار کی ویڈیو کیوں بلاک کی؟
بھارتی عسکری تجزیہ کار اور فورس میگزین کے ایڈیٹر پراوین سواہنی نے نریندر مودی کی پاکستان پر حملے کی پالیسی پر ویڈیو بنائی تو بھارتی حکومت نے اُسے بلاک کردیا۔
پراوین سواہنی نے ایسا کیا کہا تھا کہ بھارتی حکومت کو اُن کی ساڑھے 11 منٹ کی ویڈیو اپنے ہی ملک میں بلاک کرنا پڑگئی۔
ویڈیو میں دراصل بھارتی عسکری تجزیہ کار نے فارن سیکریٹری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیا، اور بھارتی حملے کے نقصانات واضح طور پر بیان کیے۔
عسکری تجزیہ کار نے کہا کہ فارن سیکریٹری نے میڈیا کے روبرو بھارتی فضائیہ کا ذکر نہیں کیا، اس کی وجہ جموں و کشمیر میں 3 بھارتی ایئرفورس کے طیاروں کا ملبہ موجود تھا جسے بھارتی کمانڈوز نے گھیر رکھا تھا جبکہ ایک طیارہ بھٹنڈہ کے قریب گرکر تباہ ہوا، جس میں ایک ہلاک اور 9 زخمی ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم 4 طیاروں کی تباہی کی بات کررہے ہیں، ان طیاروں کی نوعیت پر فارن سیکریٹری کو بات کرنی چاہیے تھی لیکن یہ پوری بات ہی اپنی گفتگو میں نظر انداز کرگئے، جب کہ انہیں طیارے گرانے سے متعلق پاکستانی دعووں کا جواب دینا چاہیے تھا، ہم پاکستانی فضائیہ کے دعووں کو دیکھیں تو انہوں نے وہ کردکھایا، جو وہ کرنا چاہتے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ میں پہلے ہی کی ویڈیوز میں کہہ چکا ہوں کہ بھارتی فضائیہ نے اگر پاکستانی حدود کو توڑا تو دوسری طرف سے سخت ردعمل آئے گا، جس کے بعد صورتحال تصادم کی شکل اختیار کرلے گی، ایسا 2019ء میں بھی ہوا تھا۔
عسکری تجزیہ کار نے مزید کہا کہ بھارتی فضائی طاقت اپنا رعب کھو رہی ہے اور فوجی طاقت کمزور ہورہی ہے، یہ سب ہم نے 2019ء اور اب آپریشن سندور میں دیکھ لیا، ہماری کمزوریاں سامنے آرہی ہیں۔
پراوین سواہنی نے کہا کہ فارن سیکریٹری نے دعویٰ کیا کہ آپریشن سندور کے ذریعے پاکستان کو سزا دی اور ڈرایا۔ لیکن سچ اس سے الٹ ہے، وہ مسلسل آپ کی صلاحیتوں کو جانچ رہا ہے۔
عسکری تجزیہ کار نے کہا کہ ہمیں ایمانداری کے ساتھ سوچنا ہوگا کہ آپریشن سندور سے کیاحاصل ہوا ؟ اور کیا ضروری تھا؟
Post Views: 2