لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آپریشن بنیان المرصوص کے تحت بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کے لیے اعزاز و افتخار کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی بزدلانہ جارحیت کا روشنی میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔مریم نواز نے پاک فوج کی جانب سے 10 مئی کی صبح آپریشن بنیان المرصوص کے تحت بھارتی جارحیت کے خلاف عبرت ناک جوابی کارروائی پر فخرکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بزدلانہ جارحیت کا روشنی میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا پاک سرزمین کے سپاہیو! تم پر سلام ہو، تمہارے جذبیکو سلام ہو، تمہاری غیرت کو سلام ہو، سلام ہے ان محافظوں کو جنہوں نے صرف گولی سے نہیں بلکہ غیرت، حکمت اور شجاعت سے جواب دیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص جوابی کارروائی نہیں، یہ آپریشن تاریخی اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں، امن کے لیے خاموش تھے، جب دشمن نیحد پار کی تو پاکستان نیصبر کوحکمت میں بدلا، اور کڑی ضرب لگائی، امن کے خواہاں ضرور ہیں مگر جارحیت کا جواب خاموشی نہیں، ضرب ہوتا ہے، پاکستان کی سرحدیں صرف خاردار تاروں سینہیں، شہیدوں کے لہو سے محفوظ ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مریم نواز

پڑھیں:

افواجِ پاکستان کا ہر وار دشمن کے غرور کا کفن بن چکا ہے، مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزی---فائل فوٹو

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان کا ہر وار دشمن کے غرور کا کفن بن چکا ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ دشمن کو دن کے اُجالے میں عبرت کا نشان بنا دیا گیا، آپریشن بنیان المرصوص پر قوم جری افواجِ  پاکستان کو سلام پیش کرتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ دشمن کی ہر جارحیت کو آہنی عزم سے کچلا گیا، آپریشن بنيان المرصوص قومی غیرت، وقار اور عسکری عظمت کی روشن علامت ہے۔

آپریشن بنیان المرصوص شروع، بھارت میں ایئربیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج و متعدد اہداف تباہ

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس وقت پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہر محاذ پر اپنی برتری منوائی، دنیا پاکستان کی عسکری مہارت اور دفاعی حکمتِ عملی کا اعتراف کر رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وطن کے تحفظ میں اتحاد، حوصلہ اور ایثار ہماری اصل طاقت ہیں۔

یاد رہے کہ آج صبح فجر کے وقت پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا: وزیرِ اعلیٰ پنجاب
  • بھارت کیخلاف آپریشن تاریخی اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں: مریم نواز
  • افواجِ پاکستان کا ہر وار دشمن کے غرور کا کفن بن چکا ہے، مریم اورنگزیب
  • ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘وزیر اعلی پنجاب کا پاک فوج کے لیے اعزاز و افتخار کا اظہار
  • پاکستان کا بھارتی جارحیت کا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا: مریم نواز
  • مریم نواز کا پاک فوج کیلئے اعزاز و افتخار کا اظہار
  • آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ تاریخی اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں، مریم نواز
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کاپاک فوج کیلئے اعزاز و افتخار کا اظہار
  • فن لینڈ کے سفیر کی ملاقات، روابط بڑھانے پر اتفاق سلام ہے پاک فضائیہ: مریم نواز