پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے پرنس رحیم آغا خان کی ثالثی کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے پرنس رحیم آغا خان کی ثالثی کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز
لزبن(سب نیوز )آغا خان پنجم پرنس رحیم نے پاک بھارت کشیدگی کیخاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے پرنس رحیم آغا خان نے پاکستان اوربھارت کے وزرائیاعظم کو ثالثی سے متعلق خطوط لکھ دیے۔دوسری جانب پرنس رحیم نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو بھی اس معاملے میں کردارادا کرنے کیلئے خط لکھا ہے۔پرنس رحیم آغا خان کے خط میں کہا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی پر شدید تشویش ہے، دعاہے کہ مسئلہ پر امن طور پر حل ہواورمزید جانی نقصان نہ ہو۔ یاد رہے کہ آغا خان چہارم پرنس کریم آغا خان مرحوم نے بھی پچھلے پاک بھارت تنازع میں ثالث کا کردارادا کیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کا منہ توڑ جواب،بھارت ”بیک فٹ ”پر،جلد سیز فائر کا اعلان متوقع پاکستان کا منہ توڑ جواب،بھارت ”بیک فٹ ”پر،جلد سیز فائر کا اعلان متوقع جے ڈی وینس کی بھارت میں موجودگی: حملے سے پہلے کوئی وعدہ ہوا جس سے بھارت کو حوصلہ ملا؟ چینی تجزیہ نگار کا سوال پاک فوج کا وار؛ صرف 5 گھنٹے میں بھارتی غروردفن کردیا؛ دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور بھارت کیخلاف فتح ون میزائل کی لانچ بھارتی بزدلانہ حملے میں شہید بچوں کے نام بھارت پاکستان کے ساتھ تنازع کو مزید نہیں بڑھانا چاہتا ،سفارتی و عسکری حکام کی بریفنگ آپ اپنے ائیر بیس نہیں بچا سکتے تو جنتا کو کیسے بچائیں گے؟ انڈین چینل کا اپنی ہی حکومت سے سوالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاک بھارت کشیدگی
پڑھیں:
لاکھوں کشمیری قید‘ یاسین ملک ودیگر کی رہائی کیلئے مہم چلائی جائے، مشعال ملک
کراچی (سٹاف رپورٹر)حریت رہنما یاسین ملک کے زوجہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، بھارت کشمیر میں غزہ کی پالیسی پر عمل کررہا ہے۔ یہ بات انہوں نے سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔مشعال ملک نے کہا بہت سی قرار دادیں یو این او میں موجود ہیں۔ ایک صدارتی آرڈر کے ذریعے کشمیر کے حق رائے دہی کو سلب کردیا۔ یہ ایک قانونی مسئلہ ہے۔ بھارت نے دشمن ایکٹ کے تحت کشمیریوں کی پراپرٹی کو قبضے میں لیا۔ میری اپنے شوہر سے 6 سال 5 ماہ سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ میری بیٹی صرف ایک بار جیل میں باپ سے ملی تھی۔ یسین ملک حریت لیڈر ہیں انھیں ڈیٹھ سیل میں رکھا گیا ہے۔یسین ملک شدید بیمار ہیں۔ لاکھوں کشمیر عوام قید و بند میں ہیں۔ کوئی دہشتگردوں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرتا یہ تو حریت لیڈر ہیں۔وکلا سے گذارش ہے یسین ملک اور دیگر حریت رہنماؤں کی رہائی کیلئے مہم چلائی جائے۔