پاک بھارت کشیدگی، پرنس رحیم آغا خان میدان میں آگئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پرنس رحیم آغا خان نے پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کو خطوط لکھ دیئے ہیں، جن میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پرنس رحیم آغا خان نے پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس رحیم آغا خان نے پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کو خطوط لکھ دیئے ہیں، جن میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ پرنس رحیم آغا خان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو بھی پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے خط لکھا ہے۔ انہوںن نے خط میں لکھا کہ بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی پر انہیں شدید تشویش ہے، دعا ہے کہ یہ مسئلہ پُرامن طور پر حل ہو اور مزید جانی نقصان نہ ہو۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا ہے، پاک فوج کے آپریشن بُنیان مرصوص نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا، پاکستان کے حملے میں آدم پور ایئر فیلڈ، سرسہ ایئر فیلڈ، بھٹنڈہ ایئر فیلڈ، سورت گڑھ ایئر فیلڈ، پٹھان کوٹ ایئر فیلڈ، مامون، ہلوارا، جموں، برنالہ اور ادھم پور ایئر بیسز تباہ ہو گئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاک بھارت کشیدگی ایئر فیلڈ
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔